شہروں میں مناسب پانی کی تقسیم اور گندے پانی کے دوبارہ استعمال کا پتہ لگانے اور چیلنجنگ عمل کے ذریعہ پانی کی مقدار اور کوالٹی سے متعلق واٹر باڈیز کی میپنگ کرنے کے لئے پینے کے پانی کا سروے کیا جائے گا۔
مرکزی رہائش اور شہری امور کے سکریٹری درگاشنکر مشرا نے منگل کو یہاں بتایا کہ جل جیون مشن-اربن کے تحت ایک پائلٹ پروگرام کے طورپر پینے کے پانی کا سروے شروع کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے قدم کے طور پر وزارت نے دس شہروں آگرہ ، بادل پور ، بھوبنیشور ، چورو ، کوچی ، مدورائی ، پٹیالہ ، روہتک ، سورت اور تمکور میں پینے کے پانی کے سروے کو پائلٹ کی بنیاد پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پائلٹ سروے کے نتائج کی بنیاد پر سروے کو امروت کے تمام شہروں تک اسے توسیع دی جائے گی۔