گجرات میں بڑی تعداد میں میر برادری کے لوگ آباد ہیں، جن میں کافی لوگ مختلف عہدوں پر فائز بھی ہیں۔ لیکن اب تک میر برادری کو مختلف پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان پریشانیوں کا حل نکالنے کے لیے قافلہ میر مومن کمیٹی نے ایک پروگرام منعقد کر کے لوگوں کو متحد کرنے کی بات کہی اور اپنی کمیٹی میں نئے نئے لوگوں کو شامل کیا۔
اس تعلق سے پروگرام آرگنائزز اسحٰق میر نے کہا کہ گجرات میں میر برادری کے لوگ 1947 سے آباد ہیں۔ ایسے میں ہماری میر برادری نے ایک مہم چلائی ہے، جس میں ہم پورے بھارت کی میر برادری کو اکٹھا کرکے انہیں اور ان کے بچوں کا مستقبل کیسے سنوارا جائے، اس پر کام کر رہے ہیں۔ اس پروگرام میں ہم نے قافلہ میر کمیٹی کی جانب سے سبھی لوگوں کو ایک سرٹیفیکیٹ اور آئی کارڈ بنا کر دیے ہیں۔