ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Muslim Devotee Offers Jalabhishek مسلم شخص نے سہارنپور کے شیو مندر میں جلبھیشیک کیا - مندر میں مسلم شخص نے جلبھیشیک کیا

سہارنپور میں ایک مسلم شخص نے شیو مندر میں جلبھیشیک کے ساتھ شیو کی پوجا کی۔ یہ شخص مسلم راشٹریہ منچ کا ضلع کنوینر ہے۔ مشرف علی نام کے شخص نے جلبھیشیک کرنے کے بعد کہا کہ شیو بھولے ناتھ کا کرم ہم سب پر ہو۔ ہم نے اپنے آباؤ اجداد کی روایات اور بھارتی ثقافت کو آگے بڑھاتے ہوئے جلبھیشیک کیا ہے۔ Muslim Devotee Offers Jalabhishek in Saharanpur

Muslim Devotee Offers Jalabhishek
مسلم شخص نے سہارنپور کے شیو مندر میں جلبھیشیک کیا
author img

By

Published : Sep 15, 2022, 10:07 PM IST

سہارنپور: اتر پردیش کے سہارنپور میں ایک مسلم شخص نے شیو لنگ کا جلبھیشیک کیا۔ مسلم شخص نے نہ صرف مندر میں جلبھیشیک کیا بلکہ جاپ کے ساتھ پوجا بھی کی۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے۔ جلبھیشیک کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ 'بھولے ناتھ اس کے پیارے دیوتا ہیں۔ انہیں شیو پر یقین ہے۔ اگر بھولے بابا کی مہربانی ہوگی تو وہ بنارس بھی جائیں گے اور جلبھیشیک کریں گے۔ 'Muslim Devotee Offers Jalabhishek

مسلم شخص نے سہارنپور کے شیو مندر میں جلبھیشیک کیا

جانکاری کے مطابق دیوبند کے شیو مندر میں بھولے ناتھ کا جلبھیشیک کرنے والے شخص کا نام راؤ مشرف علی پنڈیر ہے، جو مسلم نیشنل فورم کا ضلع کنوینر بھی ہے۔ مشرف علی اکثر اسلام کے خلاف سرگرمیاں کرکے بحث میں رہتا ہے۔ اس بار اس نے شیو مندر میں شیولنگ پر جلبھیشیک کرکے منتروں کے ساتھ پوجا بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Muslim Man Converted to Hinduism لکھنؤ کے مسلم شخص نے بچوں کے ساتھ ہندو مذہب اپنایا

مشرف علی پنڈیر نے جلبھیشیک کرنے کے بعد کہا کہ' شیو بھولیناتھ کا کرم ہم سب پر ہو۔ ہم نے اپنے آباؤ اجداد کی روایات اور بھارتی ثقافت کو آگے بڑھاتے ہوئے جلبھیشیک کیا ہے۔ انہیں بھولے ناتھ پر یقین ہے۔ جلد ہی بھولناتھ ہمیں وارانسی بلائیں گے، پھر وہ وہاں بھی بھولے بابا کا جلبھیشیک کریں گے۔ انہیں علمائے کرام کے فتووں کی کوئی پرواہ نہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details