اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Ram Navami وڈودرا میں رام نومی جلوس کے دوران ہنگامہ، دو گرفتار

وڈودرا شہر کے فتح پورہ علاقے میں رام نومی کے جلوس کے دوران اچانک ہنگامہ و پتھراؤ ہوا، جس کے بعد کشیدہ حالات کو دیکھتے ہوئے پورے علاقے میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وہیں دوسری طرف وزیر داخلہ ہرش شنگھوی نے شر پسند عناصر کو رات 12 سے پہلے پکڑنے کی ہدایات پولیس کو دی ہے۔

وڈودرا میں رام نومی جلوس کے دوران پتھراؤ، حالات قابو میں
وڈودرا میں رام نومی جلوس کے دوران پتھراؤ، حالات قابو میں

By

Published : Mar 30, 2023, 3:45 PM IST

Updated : Mar 30, 2023, 7:43 PM IST

وڈودرا: گجرات کے وڈودرا شہر میں رام نومی تہوار کے موقع پر فتح پورہ علاقے میں جلوس کے دوران ہنگامہ و پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد علاقہ میں سیکوریٹی کو سخت کردیا گیا اور پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا۔ پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔ اس واقعہ کے بعد وڈودرا پولیس کے ساتھ ساتھ کھیڑا اور آنند اضلاع کی پولیس کو بھی بلایا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس پتھراؤ میں تین سے چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ وڈودرا سٹی پولیس کمشنر شمشیر سنگھ بھی صورتحال پر قابو پانے کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔

اس پتھراؤ کے حوالے سے پولیس نے مختلف علاقوں میں جنگی بنیادوں پر گشت شروع کر دیا ہے۔ فتح پورہ علاقہ کے واقعہ کے بعد کمبھرواڑہ علاقہ میں پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا۔ رام نومی جلوس کے دوران کل تین بار پتھراؤ ہو چکا ہے۔ گاڑیوں کی توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ جس کے بعد پولیس کو لاٹھی چارج بھی کرنا پڑا۔ وڈودرا کے علاوہ بھروچ اور کھیڑا سے بھی خصوصی پولیس فورس کو بلایا گیا ہے۔ یاقوت پورہ علاقہ میں ماحول کشیدہ ہوگیا ہے۔ ایس او جی، پی سی بی، ڈی سی بی اور ایس آر پی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں۔ اس وقت پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں، 108 کی دو ایمبولینسز کو بھی موقع پر اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔

وڈودرا سٹی پولیس کے سینیئر افسران سیکورٹی کے پیش نظر فتح پورہ علاقے میں گشت کر رہے ہیں۔ فی الحال صورتحال قابو میں بتائی جارہی ہے۔ رام نومی کا تہوار وڈودرا سمیت پوری ریاست میں منایا جا رہا ہے۔ رام جی مندروں میں صبح سے ہی عقیدت مندوں کی بڑی بھیڑ دیکھی جا رہی ہے۔ وڈودرا شہر کے کئی علاقوں سے رام نومی کے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ وڈودرا شہر کے فتح پورہ علاقے میں رام نومی کے جلوس کے دوران اچانک پتھراؤ کا واقعہ سامنے آیا، حالات کو خراب ہونے سے روکنے کے لیے پورے علاقے میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ اس دوران وزیر داخلہ ہرش شنگھوی نے شر پسند عناصر کو رات 12 سے پہلے پکڑنے کی ہدایات پولیس کو دی ہے۔ گاندھی نگر سے ترنیترا تک کے ڈی جی پی اس واقعے کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں وڈودرا میں دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج تلاش کی جائے گی اور مجرم کو گرفتار کیا جائےگا۔اس واقعے میں دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

وڈودرا کا انتہائی حساس فتح پور علاقہ اب پولیس چھاؤنی میں تبدیل ہو گیا ہے۔ شہر میں ایک اور رام نومی جلوس کے سلسلے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے وڈوڈرا سٹی پولیس مسلسل گشت کر رہی ہے۔ فی الحال اس جلوس میں یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل پورے شہر میں رام نومی کے جلوس نکال رہے ہیں۔ موقع پر پہنچے ڈی سی پی یشپال جگنیا نے بتایا کہ اس طرح کے واقعہ کے سلسلے میں اعلیٰ پولیس افسران موقع پر موجود ہیں۔ فی الحال صورتحال قابو میں ہے۔ شہر میں نکالے جانے والے تمام جلوسوں کے لیے پولیس کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ فی الحال صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔

وہیں وشو ہندو پریشد کے لیڈروں نے الزام لگایا کہ جلوس پرامن طریقے سے گزر رہا ہے۔ پھر پنجریگر محلہ سے پتھراؤ شروع ہو گیا۔ اگر اس واقعہ میں وی ایچ پی کے کارکنان کو گرفتار کیا گیا تو وڈودرا 'جل' جائے گا۔ فتح پورہ میں رام جی کے جلوس پر پتھراؤ کی خبر شہر میں تیزی سے پھیل گئی۔ اس واقعہ کے بعد اس وقت پورے شہر میں پولیس کی سخت گشت جاری ہے اور حالات قابو میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Stone Pelting In Aurangabad اورنگ آباد میں پتھربازی اور آگ زنی کے سبب حالات کشیدہ

Last Updated : Mar 30, 2023, 7:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details