اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Complaint Filed Against Maulana مدرسہ میں طالب علم کی پٹائی، والدین نے مولانا پر جہادی تعلیم دینے کا لگایا الزام

مدرسہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ طالب علم شاہین باقاعدگی سے مدرسہ نہیں آتا تھا اور اکثر ناغہ کرتا ہے اور وہ اکثر ہاسٹل کے قواعد و ضوابط کو بھی توڑتا تھا، جس کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ہم نے اسکی پٹائی کی۔ Complaint Filed Against Maulana

By

Published : Nov 17, 2022, 9:13 PM IST

والدین کا مولانا پر جہادی تعلیم دینے کا الزام
والدین کا مولانا پر جہادی تعلیم دینے کا الزام

کچھر: ریاست آسام کے ضلع کچھر میں ایک والدین نے سوادھین بازار اسلامیہ سینئر مدرسہ کے ایک استاد کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ والدین نے مذکورہ استاد پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مدرسہ میں جہاد کی تعلیم دیتے ہیں اور انہوں نے ان کے بیٹے شاہین کی شدید پٹائی کی ہے۔ طالب علم کے والد شہاب الدین خان نے کہا کہ 9 مارچ کو میں نے اسلامیہ سینئر مدرسہ میں دینی تعلیم دلانے کی غرض سے داخلہ کرایا اور 19 اکتوبر کو مدرسہ کے سربراہ نے میرے بیٹے کو بے رحمی سے پیٹا اور اس کو ہاسٹل کے ایک کمرے میں بد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ مار پیٹ کی اطلاع ملنے کے بعد ہم مدرسہ پہنچے اور وہاں سے اپنے بیٹے کو گھر لے آیا۔ پٹائی اتنی سخت تھی کہ وہ بیمار ہوگیا، جس کو علاج کے لئے ہمم نے اسپتال میں داخل کرایا۔ طالب کے والد نے اس معاملہ میں تقریباً 20 دن کے بعد 11 نومبر کو سونائی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔A case registered against Maulana for teaching lessons of Jihadi in Assam

مزید پڑھیں:۔Teacher Brutally Thrashed Dalit Student دلت طالب علم کی پٹائی کے بعد موت، حکومت اور انتظامیہ سے انصاف کا مطالبہ

وہیں اس معاملہ میں مدرسہ کے سربراہ نے طالب علم کے والدین کی جانب سے عائد کئے گئے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ طالب علم شاہین باقاعدگی سے مدرسہ نہیں آتا تھا اور اکثر ناغہ کرتا ہے اور وہ اکثر ہاسٹل کے قواعد و ضوابط کو بھی توڑتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے طالب علم کو کئی بار متنبہ بھی کیا لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا تھا، جس کے بعد ہم نے اس کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اسکی پٹائی کی۔ انہوں نے طالب علم کے والد پر الزام عائد کیا کہ طالب علم کے والد نے پولیس میں شکایت نہ درج کرانے کے لئے مجھ سے ایک لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا اور جب میں نے ان کو پیسے نہیں دئیے تو انہوں نے 20 دن کے بعد میرے خلاف جہاد کی تعلیم دلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details