اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گجرات میں کورونا وائرس کے9061 نئے معاملے

گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد9039 ہو گئی ہے ۔ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 95 افرد ہلاک ہوئے، تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 9061 نئے معاملے سامنے آئے۔

گجرات میں کورونا وائرس کے9061 نئے معاملے
گجرات میں کورونا وائرس کے9061 نئے معاملے

By

Published : May 16, 2021, 9:56 AM IST

گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے آہستہ آہستہ کم ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے 9000سے زیادہ درج کیے گئے ہیں۔ جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی کمی درج کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کچھ حد تک تیزی درج کی جا رہی ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس کے9061 نئے معاملے

گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد9039 ہو گئی ہے ۔ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 95 افرد ہلاک ہوئے، تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 9061 نئے معاملے سامنے آئے۔

کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 624107 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15076 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ وقت گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 111263 ہے جس میں سے 791مریض وینٹی لیٹر پر ہیں تاہم 110472 افراد کی حالت مستحکم ہے۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں 2396 سورت میں 598 وڈودرا میں 465 گاندھی نگر میں 122 بھاونگر میں172 بناس کانٹھا میں 167 راجکوٹ میں 274 سریندر نگر میں 75 پاٹن میں157 امریلی میں 202 جام نگر میں 239مہسانہ میں 234 کچھ میں 153 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details