اردو

urdu

By

Published : Nov 5, 2020, 9:16 AM IST

ETV Bharat / bharat

بہار: 90 ہزار مہاجر مزدوروں کا نام ووٹر لسٹ میں شامل

کورونا بحران کے پیش نظر ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا، لاک ڈاؤن کے بعد ذریعۂ معاش اور روزگار پر زبردست چوٹ پہنچی تھی، مزدور فاقہ کشی کو مجبور ہوئے، سبھی بس اور ریل خدمات معطل ہونے کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں مہاجر مزدور سینکڑوں کلو میٹر پیدل چلنے کو مجبور ہو گئے۔ انہی کا ایک قافلہ بہار کے ضلع کٹیہار میں بھی پہنچا تھا۔

بہار: 90 ہزار مہاجر مزدوروں کا نام ووٹر لسٹ میں شامل
بہار: 90 ہزار مہاجر مزدوروں کا نام ووٹر لسٹ میں شامل

لاک ڈاؤن کے دوران باہر سے گاؤں واپس آنے والے ہزاروں مزدوروں کا نام رائے دہندگان کی فہرست میں اندراج کیا گیا ہے، یہ سبھی مزدور کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ہجرت کر کے اپنے گاؤں واپس آئے تھے۔

ضلع انتظامیہ نے دعوی کیا ہے کہ کورونا مدت کے دوران باہر سے واپس آنے والے تمام مزدوروں کا نام رائے دہندگان کی فہرست میں رجسٹر کر دیا گیا ہے۔ کووڈ پورٹل کے رجسٹر میں شامل ووٹر لسٹ میں 90 ہزار سے زیادہ افراد کے نام شامل ہوگئے ہیں۔ ضلع افسر کنول تنوج نے ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پولنگ میں حصہ لیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی کی انگوٹھی بیچ کر خریدا بیل گاڑی، پھر نکل پڑا اپنے گھر

ڈسٹرکٹ آفیسر کنول تنج نے بتایا کہ کورونا مدت کے دوران باہر سے واپس آنے والے مہاجر مزدور باہر سے لوٹے ہیں، ان میں تقریباً 90 ہزار لوگ کووڈ پورٹل پر اندراج شدہ ہیں، تنوج کے مطابق ان میں سے 90 ہزار سے زیادہ افراد کے نام ووٹر لسٹ میں شامل ہوگئے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اس طرح سے تقریبا تمام مہاجر مزدوروں کے نام ووٹر لسٹ میں شامل ہوگئے ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد جو لوگ باقی رہ گئے ہیں وہ ٹریسلیس ہیں۔ ان کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے، ان میں سے زیادہ تر ووٹرز اٹھارہ برس سے زیادہ عمر کے ہیں۔

ہزاروں مزدوروں کا نام ووٹرز لسٹ میں شامل ہونا اچھی خبر ہے، یہ پہلا موقع ہوگا جب 7 نومبر کو ضلع میں مہاجر مزدوروں کی ایک بڑی تعداد جمہوریت کے جشن میں شریک ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی ضلع کلکٹر نے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details