بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کیس میں محمد سیف، ذیشان احمد، ضیاء الرحمان اور محمد شکیل کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ اس کے علاوہ قیام الدین، محمد اکبر، محمد مبین اور محمد عارف کو سلسلہ وار دھماکے کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کیس میں داخل کی گئی چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ احمد آباد سے 12 دہشت گرد دہلی سلسلہ وار بم دھماکوں کو انجام دینے کے لیے دہلی آئے تھے۔ عاطف امین اور محمد ساجد سلسلہ وار دھماکوں کے بعد بٹلہ ہاؤس میں انکاؤنٹر میں مارے گئے تھے۔
وہیں سلمان، اریز خان عارف اور سیف الرحمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے۔ وہیں مرزا شاداب بیگ اور محمد خالد مطلوب ہیں۔ ان میں سے بیگ کے پاکستان میں ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔