اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ترنمول کانگریس کے 7 پولنگ ایجنٹ لاپتہ - جگتدل اسمبلی حلقہ

شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ علاقے میں ترنمول کانگریس نے اپنے سات پولنگ ایجنٹ کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی ہے۔

Tmc agents missing
Tmc agents missing

By

Published : Apr 22, 2021, 3:29 PM IST

مغربی بنگال کے چار اضلاع کے 43 اسمبلی حلقوں میں چھٹے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔

گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات سے سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔



چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران بیرکپور سے بیج پور کے درمیان ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔



اسی درمیان شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ علاقے میں ترنمول کانگریس نے اپنے سات پولنگ ایجنٹ کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی ہے۔



جگتدل سے ترنمول کانگریس کے امیدوار سومناتھ شیام نے کہا کہ جگتدل کے مختلف بوتھز میں بیٹھنے والے پولنگ ایجنٹ کا کوئی آتا پتہ نہیں ہے۔



انہوں نے کہا کہ چند گھنٹوں سے تمام ساتوں پولنگ ایجنٹ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن اب تک ان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔



ترنمول کانگریس کے رہنما کے مطابق جگتدل اسمبلی حلقے کے 96,97,98,99 اے، 100 اور 100 اے کے ترنمول کانگریس پولنگ ایجنٹ لاپتہ ہوگئے ہیں۔



ان کا کہنا ہے کہ کسی کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔ ہمیں پتہ ہے اس کے پیچھے کون ہیں؟۔



الیکشن کمیشن کی جانب سے سخت سکیورٹی انتظامات کے باوجود چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔



واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں سے جگتدل بھاٹ پاڑہ میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details