اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Dharmendra Pradhan On Higher Education اعلیٰ تعلیم میں تحقیق پر خرچ ہونے والی رقم میں 60 فیصد اضافہ

وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تحقیق اور ترقی پر خرچ میں 60 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 8700 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔Dharmendra Pradhan On Higher Education

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 21, 2022, 6:42 PM IST

نئی دہلی: وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تحقیق اور ترقی پر خرچ میں 60 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 8700 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ بدھ کو وقفہ سوالات کے دوران ضمنی سوالات کے جواب میں پردھان نے کہا کہ تعلیم کا موضوع ریاستوں کے دائرہ کار میں آتا ہے اور اس شعبہ میں بنیادی اخراجات ریاستیں کرتی ہیں جبکہ مرکزی حکومت اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں مدد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں تحقیق پر خرچ میں 60 فیصد اضافہ کیا ہے جو 8700 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔Dharmendra Pradhan On Higher Education

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے میدان میں اکیلے مرکزی حکومت فنڈز مختص نہیں کرتی ہے، کئی دیگر محکمے اور وزارتیں بھی اس کے لیے فنڈز مختص کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مرکز اور ان تمام محکموں اور وزارتوں کی رقم کو ملایا جائے تو یہ ایک لاکھ 23 ہزار کروڑ روپے بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس شعبے میں مختص رقم میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

پردھان نے کہا کہ موجودہ مالی سال میں تعلیم کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم مختص کی گئی ہے، جو ایک سال میں مختص کی جانے والی اب تک کی سب سے زیادہ رقم ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک ان کے پاس درست اعداد و شمار نہیں ہیں کہ جی ڈی پی کا کتنا فیصد تعلیم پر خرچ کیا جاتا ہے لیکن ایک اندازے کے مطابق یہ 4.6 فیصد کے قریب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Dharmendra Pradhan on Vacancies حکومت ایک سال میں دس لاکھ لوگوں کی تقرری کرے گی

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details