راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ ہرناتھ سنگھ یادو ، وجئے پال سنگھ تومر اور ڈی پی واٹس کے سوال کے جواب میں، یہ معلومات پیر کے روز مرکزی وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز نے دی۔
در اصل راجیہ سبھا کے ممبران پارلیمنٹ نے ملک میں سڑک حادثات کی تفصیلات اور حادثے کا شکار افراد کے لیے کیش لیس طبی اسکیم کے بارے میں سوالات پوچھے تھے۔ جس پر تحریری جواب دیتے ہوئے مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے محکمہ پولیس سے حاصل کردہ ڈیٹا فراہم کیا۔ انہوں نے سنہ 2016 سے 2019 کے دوران قومی شاہراہوں پر سڑک حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تفصیلات بتائیں۔ سنہ 2016 اور 2019 کے درمیان اموات کی کل تعداد 601،228 تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2016 میں 1،50،785 ، 2017 میں 1،47،913 ، 2018 میں 1،51،417 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ 2019 میں 1،51،113 افراد سڑک حادثات میں ہلاک ہوئے۔