پرکاش جاوڈیکر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ملک کے تمام فلمساز، اداکار، اداکارہ، گلوکار اور موسیقار کو وقتاً فوقتاً دادا صاحب پھالکے ایوارڈ ملا ہے۔ رواں برس کا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ ساؤتھ کے سپرسٹار رجنی کانت کو دینے کا اعلان کرتے ہوئے ہمیں بہت خوشی ہے۔
سپر اسٹار رجنی کانت کو 'دادا صاحب پھالکے ایوارڈ' - آشا بھوسلے
مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے جمعرات کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کا اعلان کیا۔ اس بار ساؤتھ کے معروف اداکار رجنی کانت کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
ساؤتھ کے سپرسٹار رجنی کانت کو 51 واں دادا صاحب فالکے ایوارڈ
رجنی کانت گذشتہ 5 دہائی سے سنیما کی دنیا پر حکومت کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس بار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کی جیوری نے رجنی کانت کو یہ اعزاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
51 ویں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے پینل میں آشا بھوسلے، موہن لال، بسواجیت چٹرجی، شنکر مہادیون اور سبھاش گھئی شامل ہیں۔