اردو

urdu

By

Published : Jul 4, 2021, 2:26 PM IST

ETV Bharat / bharat

بینکس اور عوامی شعبہ کے یونٹس میں 50 فیصد ڈائریکٹرس بی جے پی کے ہیں: پرشانت بھوشن

سپریم کورٹ کے وکیل اور سرکردہ جہدکار پرشانت بھوشن نے کہا ہے کہ بینکس اور عوامی شعبہ کے یونٹس میں ڈائریکٹرس کے طور پر تقرر کردہ 50 فیصد افراد بی جے پی کے سیاستداں ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ان ڈائریکٹرس کی غلط طریقہ سے تقرری، مفادات کے تصادم میں آتی ہے۔ نہ صرف بینکس بلکہ کئی عوامی شعبہ کے یونٹس کے افراد ان عہدوں کیلئے اہل نہیں ہیں اور ان میں سے 50 فیصد کی اہلیت یہ ہے کہ ان کا تعلق بی جے پی سے ہے۔

prashant bhushan
پرشانت بھوشن

پرشانت بھوشن نے ہفتہ کی شب 'چمکدار بھارت کے لئے چمکدار بینکنگ۔عوامی بہبود کیلئے عوامی رقومات پر توجہ' کے موضوع پر بینکس کی نجکاری کے 52سال کی تکمیل کے موقع پر منعقد لیکچر دے رہے تھے جو آئی اے بی ای اے کے قومی ویبینارس کے تیسرے دن ہوا تھا۔

پرشانت بھوشن نے کہا کہ بھارت کو بینکنگ نظام میں شفاف قانون کی ضرورت ہے۔ ہر شہری کو اقل ترین اجرت کے ساتھ ملازمت کے حق کا مطالبہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔

سینئر وکیل نے یہ بھی نشاندہی کی کہ قرض کی عدم واپسی بالخصوص کارپوریٹ کمپنیوں کی جانب سے حاصل کردہ قرض کی رقم کو واپس نہ کرنے کی وجہ سے بینکس سنگین مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

بھوشن نے حکومت کے دباو کے نتیجہ میں عوامی شعبہ جات کے بینکس کے کام کی تفصیلات سے بھی واقف کروایا۔ انہوں نے کہا کہ بینکس عوامی رقومات کے نگران کار ہوتے ہیں اسی لئے ملک کے عوام کی رقومات رکھنے والے بینکس کی ملکیت کو پرائیویٹ اداروں کے حوالے نہیں کرنا چاہئے۔ یہی ایک فلسفہ رہا ہے جس کی وجہ سے پانچ دہائیوں قبل بینکس کی نجکاری کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:آسام کے وزیراعلیٰ آج 150 مسلم دانشوروں سے ملاقات کریں گے

بھوشن نے کہا کہ بینکس نے تعمیری اور ترقیاتی رول اداکیا ہے تاہم غیر کارکرد اثاثہ جات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بینکس کے ڈائریکٹرس کا رول بھی مشتبہ ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details