اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کووڈ لاک ڈاؤن میں 38فیصد افراد نے صحت کی خدمات کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال کیا - صحت کی خدمات کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال

ڈیجیٹل کے استعمال پر قومی سطح پر جاری ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں صرف 38 فیصد لوگ ہی صحت کی نگرانی کے لیے آن لائن طبی مشاورت حاصل کر پائے۔ دریں اثناء صرف 10 فیصد ہندوستانیوں نے گھر سے کام کیا۔

By

Published : Nov 12, 2021, 9:59 PM IST

کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران ملک میں صرف 38 فیصد افراد ہی انٹرنیٹ کے ذریعے صحت خدمات تک رسائی حاصل کر پائے اور تقریباً 36 فیصد بچے تعلیم سے محروم رہے۔

ڈیجیٹل کے استعمال پر قومی سطح پر جاری ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں صرف 38 فیصد لوگ ہی صحت کی نگرانی کے لیے آن لائن طبی مشاورت حاصل کر پائے۔ دریں اثناء صرف 10 فیصد ہندوستانیوں نے گھر سے کام کیا۔

مزید پڑھیں :ملک میں کووڈ انفیکشن کے 12,516 نئے کیسز

جمعہ کو یہاں جاری ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ پچھلے چار برسوں میں انٹرنیٹ کا استعمال دوگنا سے بھی زیادہ ہو گیا ہے اور کووڈ لاک ڈاؤن نے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کی مانگ میں بہت زیادہ اضافہ کیا ہے۔ اس دوران 15-65 سال کی عمر کے 49 فیصد لوگوں نے انٹرنیٹ استعمال کیا جبکہ 2017 میں یہ تعداد صرف 19 فیصد تھی۔ سال 2021 میں 61 فیصد خاندان انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں جبکہ سال 2017 میں یہ تعداد صرف 21 فیصد تھی۔ یہ سروے ڈیجیٹل پالیسی کے مسائل کا مطالعہ کرنے والے ادارے ایل آئی آر این ای ایشیا اور آئی سی آر آئی ای آر نے کیا ہے۔

یو این آئ

ABOUT THE AUTHOR

...view details