اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'کورونا سے مزید 35 لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں'

ملک بھر میں کورونا وبا سے حالات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں، اگر آپ کو لگ رہا ہے کہ جلد ہی کیسز میں کمی آئے گی تو غلط ہیں حقیقت یہ ہے کہ کورونا کی دوسری لہر پہلے سے بھی زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے۔

Bharat Corona
Bharat Corona

By

Published : Apr 23, 2021, 6:22 PM IST

کورونا کے بڑھتے کیسز کے درمیان آئی آئی ٹی سائنسدانوں کے زریعے تیار کیے گئے ایک ماڈیول کے مطابق بھارت میں کورونا کی دوسری لہر 11-15 مئی کے درمیان 33-35 لاکھ نئے معاملے رپورٹ ہوسکتے ہیں اور مئی کے آخر میں تیزی سے گراوٹ آسکتی ہے۔

ملک بھر میں کورونا وبا سے حالات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں، اگر آپ کو لگ رہا ہے کہ جلد ہی کیسز میں کمی آئے گی تو غلط ہیں حقیقت یہ ہے کہ کورونا کی دوسری لہر پہلے سے بھی زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے۔

اس دوران ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ بدھ کو کورونا کے 3 لاکھ 14 ہزار 835 نئے کیسز درج ہوئے، جو دنیا بھر میں ایک دن میں کسی بھی ملک میں آنے والے سب س زیادہ معاملے تھے۔

اس سے قبل امریکہ میں 8 جنوری 2021 کو 3 لاکھ سات ہزار 570 نئے کیسز سامنے آئے تھے لیکن اب بھارت نے اس معاملے میں امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details