اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Convocation Of Chaudhary Charan Singh University معاشرے سے جہیز جیسی لعنت کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، آنندی بین پٹیل - چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی

میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کی کانووکیشن تقریب کے موقع پر گورنر آنندی بین پٹیل نے تمام طلبہ کو ڈگری ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے تابناک مستقبل کی خواہش ظاہر کی۔ Convocation Of Chaudhary Charan Singh University

کانووکیشن میں یوپی کی گورنر آنندی بین پٹیل نے اسناد تقسیم کی
کانووکیشن میں یوپی کی گورنر آنندی بین پٹیل نے اسناد تقسیم کی

By

Published : Dec 16, 2022, 10:58 AM IST

میرٹھ: ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں واقع چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے 34ویں کانووکیشن کی تقریب منعقد ہوئی۔ اترپردیش کی گورنر اور یونیورسٹی کی چانسلر آنندی بین پٹیل نے کانووکیشن تقریب کی صدارت کی اور طلباء میں ڈگریاں اور اسناد تقسیم کیں۔ کانووکیشن میں 195 طلباء کو 228 گولڈ میڈل سے متعلق میرٹ سرٹیفکیٹ دئیے گئے جبکہ یوجی اور پی جی کے 131193 طلباء میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ ان میں لڑکوں کی تعداد 43534 (33 فیصد) اور لڑکیوں کی تعداد 87659 (68.82 فیصد) تھی۔ گولڈ میڈل جیتنے والوں میں بھی طالبات نے ان کو پیچھے چھوڑ دیا اور 70 فیصد تمغے حاصل کیے۔ 234 طلباء کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں بھی دی گئیں۔ 34th Convocation Ceremony held at Chaudhary Charan Singh University

معاشرے سے جہیز جیسی لعنت کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، آنندی بین پٹیل
مزید پڑھیں:۔Governor Anandi Patel Visits Muzaffarnagar: گورنر آنندی بین پٹیل نے مظفرنگر ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا

میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے کانووکیشن تقریب کے موقع پر گورنر آنندی بین پٹیل نے تمام طلباء کو ڈگری حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے خاص طور پر تعلیمی میدان میں طالبات کی ترقی اور کامیابی کی حوصلہ افزائی کی، ساتھ ہی سماج میں جاری جہیز کی رسومات پر مایوسی کا اظہار کیا اور تمام خاندانوں سے اس برائی کو ختم کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے لڑکیوں کو تعلیم دینے میں ترقی کی ہے لیکن تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود ہم معاشرے سے جہیز جیسی لعنت کو مکمل طور پر ختم نہیں کر سکے ہیں، جس کے لیے سبھی کو آگے آنا ہوگا تبھی اس برائی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details