اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کٹیہار: ریلوے اسٹیشن سے 226 آکسیجن سلنڈر بازیافت

کورونا دور میں بلیک مارکیٹنگ کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ دواؤں اور آکسیجن کی بلیک مارکیٹنگ کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کی زندگی کی ڈور ٹوٹ گئی اور وہ موت کے منہ میں چلے گئے۔ انتظامیہ اب تک بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں پر شکنجہ کسنے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔

226 Oxygen Cylinder Recover From Katihar Railway Station
226 Oxygen Cylinder Recover From Katihar Railway Station

By

Published : May 10, 2021, 1:14 PM IST

ایک ایسے ہی واقعہ میں کٹیہار ریلوے اسٹیشن پر 226 آکسیجن سلنڈر پکڑے گئے جنہیں بلیک میں بیچنے کی غرض سے رکھا گیا تھا۔ اتوار کی دیر شام کٹیہار ریلوے اسٹیشن پر لوک مانیا تلک ایکسپریس ٹرین سے لائے گئے 225 آکسیجن سلنڈر پکڑے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کو آکسیجن سلنڈروں کی غیر قانونی فروخت کے بارے میں خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔ اس کے بعد آناً فاناً میں ڈی ایم اُدیان مشرا نے ایس ڈی ایم شنکر شرن اومی کی قیادت میں ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی اور انہیں فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

کٹیہار: ریلوے اسٹیشن سے 226 آکسیجن سلنڈر بازیافت
  • وی آئی پی گیٹ پر کھڑی گاڑی سے ضبطی

کٹیہار ریلوے اسٹیشن پر ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے وی آئی پی گیٹ پر کھڑی فور وہیلر گاڑی پر لادے گئے 226 آکسیجن سلنڈر ضبط کرلئے۔ واقعہ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ایس ڈی ایم نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی۔

کٹیہار: ریلوے اسٹیشن سے 226 آکسیجن سلنڈر بازیافت
  • کوئی بھی دعویدار سامنے نہیں آیا

واقعہ کی خاص بات یہ ہے کہ پکڑے گئے تمام آکسیجن سلنڈر 6 کلوگرام کے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اتنے بڑے آکسیجن سلنڈر کی بازیابی سے متعلق کسی نے بھی اب تک کوئی دعویٰ پیش نہیں کیا ہے۔ فی الحال پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

کورونا کال میں کس نے اور کیوں اتنی بڑی تعداد میں آکسیجن سلنڈر منگوائے اس کے متعلق تحقیقات کی جارہی ہے، جب کہ اس کا کوئی سرکاری مقصد نہیں ہے۔ فی الحال اس واقعہ کو بلیک مارکیٹنگ سے جوڑا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details