وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر جو بائیڈن ، آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن اور جاپان کے وزیر اعظم سوگا کے ساتھ فرسٹ کواڈ لیڈر کی ورچوئل سمٹ میں حصہ لیا اور اعلی رہنماؤں کے ساتھ اہم ترین امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس اجلاس میں ویکسین کی فراہمی جیسے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ساتھ میں ہند - بحر الکاہل خطے میں برآمدات کے لیے بھارت کی پیداواری صلاحیت پر بات بھی کی گئی۔
کواڈ لیڈروں کی پہلی ورچوئل سمٹ میں وزیراعظم مودی کا خطاب وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج کا ہمارا مقصد ویکسین، ماحولیاتی تبدیلی اور جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال کر کے ان امور کو حل کرنے پر زور دینا ہے۔ جو عالمی سطح پر کواڈ کو طاقتور بنائے گا۔
وہیں سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا، "عالمی ترقی کے لیے ٹیکہ کاری میں اضافہ کرنا ایک کلیدی رول ادا کرسکتا ہے۔"
ورچول سمٹ میں حصہ لینے سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے اس حوالے سے ٹوئیٹ بھی کیا۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ 'یہ سمٹ ہمیں متعدد علاقائی اور عالمی سطح کے مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی'۔