نئی دہلی:ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے ایک ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1839 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 25178 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 2.49 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3861 افراد کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.7 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 73760 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Covid 19 No Longer Public Health Concern کورونا وائرس صحت عامہ کے لیے باعث تشویش نہیں