اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Himachal Assembly Election 2022 کانگریس کی پہلی فہرست میں سیاسی گھرانوں سے 13 نام

ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے اپوزیشن کانگریس کی پہلی فہرست میں کم از کم 13 نام لیڈروں کے رشتہ داروں کے ہیں۔ Himachal Assembly Election 2022

کانگریس کی پہلی فہرست میں سیاسی گھرانوں سے 13 نام
کانگریس کی پہلی فہرست میں سیاسی گھرانوں سے 13 نام

By

Published : Oct 19, 2022, 10:48 PM IST

شملہ: ہماچل پردیش میں نومبر میں ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں کانگریس نے اپنی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس میں 46 امیدواروں کے نام ہیں۔ ان میں سے تقریباً 13 امیدوار ایسے ہیں جو ریاست کے پرانے لیڈروں کے بیٹے، بیٹیاں یا بھائی اور بھتیجے ہیں۔

اس فہرست میں ہماچل پردیش کے چھ بار کے وزیر اعلی ویربھدر سنگھ کے بیٹے اور شملہ دیہی حلقہ سے پارٹی کے موجودہ ایم ایل اے وکرمادتیہ سنگھ کا نام اور جبل کوٹھکائی حلقہ سے سابق وزیر اعلی رام لال ٹھاکر کے بیٹے روہت ٹھاکر کا نام بھی شامل ہے۔ Himachal Assembly Election 2022

کانگریس نے منڈی سے کول سنگھ ٹھاکر کی بیٹی چمپا ٹھاکر، دھرم شالہ سے سابق وزیر پنڈت سنت رام کے بیٹے سدھیر شرما، پالم پور سے سابق اسپیکر برج بہاری لال بٹل کے بیٹے آشیش بٹیل، سابق وزیر جی ایس بالی کے بیٹے رگھویر سنگھ بالی کو نگروٹا بگواں اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ سابق ایم پی کے ڈی سلطان پوری کے بیٹے ونود سلطان پوری کو کسولی سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ Himachal Assembly Election 2022

اس کے علاوہ سابق وزیر ست مہاجن کے بیٹے اجے مہاجن کو نور پور حلقہ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ سوہن لال ٹھاکر سندر نگر سے سابق ایم ایل اے شیر سنگھ ٹھاکر کے بھائی ہیں۔ کانگریس پارٹی کی طرف سے جاری کردہ 46 امیدواروں کی فہرست میں تمام 19 موجودہ اراکین اسمبلی کو دوبارہ میدان میں اتارا گیا ہے۔ ساتھ ہی چھ نئے چہروں کو بھی موقع ملا ہے۔ کنور سے موجودہ ایم ایل اے جگت سنگھ نیگی کا ٹکٹ ابھی طے نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Himachal Pradesh Assembly Elections کانگریس نے 46 امیدواروں کی فہرست جاری کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details