پالی:باندرہ سے جودھ پور آنے والی سوریہ نگری ایکسپریس پیر کی صبح ضلع پالی اسٹیشن پہنچنے سے پہلے ہی پٹری سے اتر گئی۔ اس ٹرین کی نو بوگیاں الٹ گئیں اور تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے میں دو درجن سے زائد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس اور انتظامی اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ حادثے کے بعد موقع پر بھگدڑ مچ گئی۔ نارتھ ویسٹرن ریلوے کے سی پی آر کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی جودھ پور سے ایک ریلیف ٹرین کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق ٹرین نمبر 12480، باندرہ ٹرمینس-جودھپور سوریہ نگری ایکسپریس کے 12 ڈبے آج صبح 3:27 بجے جودھ پور ڈویژن کے راجکیواس-بومادارا سیکشن کے درمیان پٹری سے اتر گئے۔Bandra Terminus Jodhpur Suryanagari Express derail
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کی طرف سے جودھ پور سے ایک حادثہ ریلیف ٹرین روانہ کر دی گئی ہے اور اعلیٰ حکام جائے وقوعہ پر پہنچ رہے ہیں۔جنرل منیجر-نارتھ ویسٹرن ریلوے وجے شرما اور دیگر اعلیٰ حکام ہیڈکوارٹر جے پور کے کنٹرول روم میں صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اس واقعے میں 20 سے زائد مسافر زخمی بتائے جاتے ہیں۔ ساتھ ہی کسی کے شدید زخمی ہونے کی بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔