اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہندواڑہ میں پراسرار دھماکہ، سترہ سالہ لڑکی ہلاک، پانچ دیگر زخمی - Tarathpora blast

پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکہ سکریپ میٹریل میں ہوا۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ہندواڑہ میں پراسرار دھماکہ، سترہ سالہ لڑکی ہلاک، پانچ دیگر زخمی
ہندواڑہ میں پراسرار دھماکہ، سترہ سالہ لڑکی ہلاک، پانچ دیگر زخمی

By

Published : Sep 17, 2021, 6:47 AM IST

شمالی کشمیر کے ہندواڑہ کے تارتھ پورہ میں ایک رہائشی مکان میں جمعرات کو ایک پراسرار دھماکے کے نتیجہ میں ایک لڑکی ہلاک اور ایک ہی خاندان کے دیگر پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

مقتولہ کی شناخت 17 سالہ شبنم بانو کے طور سے ہوئی ہے۔

ایک ہی خاندان کے دیگر پانچ زخمی ارکان کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندواڑہ پہنچایا گیا۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کی شناخت غلام محمد وانی، راجا بیگم، جنتی بیگم، رفعت اور مختی بیگم کے طور ہوئی ہے۔

ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکہ سکریپ میٹریل میں ہوا۔ دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے کی وجہ سے یہ دھماکہ ہوا۔

جموں و کشمیر پولیس نے ٹویٹ میں لکھا: 'تارتھ پورہ ہندواڑہ میں ایک افسوسناک واقعہ میں ایک شخص ہلاک اور 06 دیگر زخمی ہوئے۔ دھماکہ سکریپ میٹریل میں ہوا جس میں غیر دریافت شدہ شیل اور گرینیڈ شامل تھا جو شاید اس گھر میں موجود تھا۔ تفتیش جاری ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details