اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

امریکہ میں کورونا کے 1.28 لاکھ کیسز

عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ اس ضمن میں امریکہ میں 1.28 لاکھ سے زائد نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔

By

Published : Nov 7, 2020, 12:51 PM IST

نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں
نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں

جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے بری طرح متاثر امریکہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 1.28 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد 97 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زیادہ نئے کیسز کی اطلاع

اطلاع کے مطابق مسلسل تیسرے دن امریکہ میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زیادہ نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے۔

نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 236064 ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 97 لاکھ سے تجاوز کر کے 9733359 ہوگئی ہے۔

امریکہ میں 1.28 لاکھ سے زائد نئے کیسز درج کیے گئے ہیں

امریکہ کی ریاستیں نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ

صرف نیو یارک میں ہی کورونا وائرس سے 33664 اموات ہوئیں، جبکہ نیو جرسی میں اب تک 16416، کیلیفورنیا میں 17931 اور ٹیکساس میں 19046 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

امریکہ میں کورونا کے 1.28 لاکھ کیسز

وہیں فلوریڈا میں کووڈ-19 سے متاثرہ 17014 مریضوں نے جانیں گنوائی ہیں۔

اس کے علاوہ میساچوسیٹس اور الینوائے میں 10 ہزار جبکہ پینسلوینیا میں کورونا سے آٹھ ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details