مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے محلہ کھالاپار میں واقع ضیاء العلوم پبلک اسکول کی سالانہ تقریب میں اسلامی تعلیم کی جدیدیت، دین اور دنیا کے درمیان ایک راستہ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقررین کی حیثیت سے ممتاز سماجی کارکن منیش چودھری، صدر سرو سماجی سنستھا، شیعہ معاشرے سے مولانا عالم ، شاہنواز خان انگریزی مصنف، مولانا خالد محتمم چیرگیا مدرسہ وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سماجی کارکن منیش چودھری نے کہا کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی حاصل کرنا ضروری ہے، تب ہی ترقی ممکن ہے۔ ایک موثر تعلیمی نظام ان افراد کے لیے ایک اعزاز ہے جو جدید ٹیکنالوجی کے دور میں اپنے وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ موثر سیکھنے کے تدریسی نظام طلباء اور اساتذہ کو ایک ہی سطح پر رکھنے کے لیے جدید ترین ٹولز اور ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہیں۔