کولکاتا:مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے مشرقی مدنی پور ضلع کے نندی گرام میں ایک بزرگ خاتون کے قتل پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پی ٹی آئی کو بتایا کہ بوس نے ممتا بنرجی کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملے میں فوری کارروائی کریں اور انہیں اپنی رپورٹ پیش کریں۔
گورنر بوس نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو خبردار کیا کہ وہ 'خونی جھڑپوں' کو روکیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام ضروری کارروائی ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کی جائے۔ ریاستی سکریٹری کو بھیجے گئے ایک خط میں گورنر نے زور دیا کہ آئین کی خلاف ورزی سے متعلق کسی بھی معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور مناسب کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے کہا تھا کہ بدھ کی رات نندی گرام میں درج فہرست ذات برادری کی ایک خاتون بی جے پی کارکن کا قتل کر دیا گیا، جس کے بعد بی جے پی پارٹی کے کارکنان نے زبردست احتجاج کیا۔ غور طلب کہ جس علاقے میں خاتون کا قتل کیا گیا تھا وہ تملوک لوک سبھا سیٹ کے تحت آتا ہے اور اسے بنگال کے اپوزیشن لیڈر شبھندو ادھیکاری کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ یہاں 25 مئی کو ووٹنگ ہونی ہے۔