کولکاتا؛ جمال پور بلاک کے جوہیہاٹی، جوگرام، ابوجاہٹی علاقوں کے کم از کم 60 لوگوں کو ڈاک کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے کہ ان کے آدھار کارڈ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ انہیں یہ خط انڈیا کی منفرد شناختی اتھارٹی (UIDAI) کے رانچی علاقائی دفتر سے موصول ہوا۔ جوہیہاٹی کی رہائشی پریا سرکار کا آدھار منسوخ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ آدھار کارڈ کو اس طرح کیوں منسوخ کیا گیا۔ آدھار کارڈ کی منسوخی کی وجہ سے ہم انہیں راشن نہیںدے پارہے ہیں ۔بینک لین دین ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ خط میں کہا گیا ہے کہ اگر آدھار کارڈکو غیر فعال کئے جانے سے متعلق کچھ شکایت ہے تو متعلقہ شخص کو UIDAI کے علاقائی دفتر یا آدھار کی ویب سائٹ کو اس کی اطلاع دینی چاہیے۔آدھار کی اچانک منسوخی کو لے کر بلاک انتظامیہ بھی اندھیرے میں ہے۔ جمال پور بلاک کے بی ڈی او پارتھا سارتھی ڈے نے کہا کہ واقعہ کے بارے میں جاننے کے بعد میں نے اس کے بارے میں دریافت کیا ہے۔ لیکن ابھی تک میں تفصیل سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے ۔میں نے آدھار ٹول فری نمبر 1947 پر کال کی۔ لیکن کچھ بھی نہیں بتایا گیا ہے۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے مرکزی حکومت کو سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت آدھار کارڈ کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ آدھار ہی شہریوں کا واحد شناختی کارڈ ہے۔ کبھی کبھی کہا جاتا ہے کہ آدھار کے بغیر بھی کام چلے گا۔گزشتہ چند دنوں سے ریاست کے مختلف حصوں سے آدھار کی منسوخی کی خبریں آ رہی ہیں۔ حال ہی میں وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت مرکزی وزراء نے حال ہی میں ملک میں شہریت قانون کے نفاذ کا اعلان کیا ہے، اس کی وجہ سے پورے معاملے میں مزید شکوک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں۔ اس میں وزیر اعلیٰ ممتا نے شکایت کی کہ لوگوں نے آدھار کارڈ بنوانے کے لیے کتنے پیسے استعمال کیے؟ الیکشن سے پہلے سنا تھا کہ بہت سے چائے باغ والوں کے کارڈ کینسل ہو چکے ہیں۔ میں نے سنا ہے کہ آدھار کارڈ کو منسوخ کرنے کا مقصد ووٹنگ کرنے سے روکنا ہے۔