اردو

urdu

ETV Bharat / state

دھارواڑ: عالمی ریکارڈ ہولڈر ویٹ لفٹر قدسیہ نذیر کی تہنیت

Weightlifter Khudsiya Nazeer: ویٹ لفٹر قدسیہ نذیر کو دھارواڑ میں تہنیت پیش کی گئی۔ دو سال قبل انہوں نے سیزیرین سرجری کے باوجود سو کلو گرام کا وزن اٹھا کر ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔ انہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر سترہ اعزازات حاصل کیے ہیں۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 10, 2024, 1:12 PM IST

Weightlifter Khudsiya Nazeer was felicitated in Dharwad
Weightlifter Khudsiya Nazeer was felicitated in Dharwad

ہبلی:انجمن اسلام دھارواڑ کے مرکزی ہال میں ویٹ لفٹر آہنی خاتون قدسیہ نذیر کو تہنیت پیش کی گئی۔ قدسیہ نذیر کی پیدائش بنگارپیٹ بنگلور کرناٹک کی ہے۔ اپنے بچپن میں انہوں نے بہت غریبی دیکھی۔ والد نذیر صاحب کا انتقال محض تیس سال میں ہوگیا۔ آپ نے ایک عربی مدرسہ میں بنیادی تعلیم حاصل کی پھر بیت المال کے اسکول سے اپنی میٹریکیولیشن مکمل کی۔ انٹرمیڈیٹ، پاس ہوتے ہی، آپ کو اپنے والد کی کمیپنسیٹری ملازمت کے ایس آر ٹی سی بنگلور کے دفتر میں مل گئی۔ ملازمت کے دوران آپ نے فاصلاتی تعلیم کے ذریعہ بی کام مکمل کیا۔ پھر آپ نے ایم بی اے اور ڈپلومہ ان سافٹ ویر اپلیکیشنز مکمل کر لیا۔ مگر آپ کی دلچسپی و توجہ، والد کی ویٹ لفٹنگ کی طرف لگی رہی۔ اس درمیان آپ کی شادی بھی ہوگئی اور ایک بیٹے کی ماں بھی بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

World Championships میرابائی نے عالمی چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا

اپنی گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ آپ نے ویٹ لفٹنگ کی طرف توجہ دی اور آپ نے آفٹر سی سیکشن (سیزیرین) ڈیلیوری کے بعد تین سو کے جی کا وزن اٹھا کر ورلڈ ریکارڈ بنایا اور سنہ 2022 میں طلائی تمغہ جیتا۔ 2023 کے ایشیا پیسیفک ماسٹرس، ویٹ لفٹنگ، ساؤتھ کوریا میں آپ نے تین طلائی تمغے جیتے۔ پھر آپ نے میڈیٹیرینین انٹرنیشنل اوپن، ایتھنز میں سلور میڈل جیت کر ہندوستان کا سر بلند کیا۔ اب اس سال جرمنی میں نومبر مہینہ میں وہ ورلڈ چیمپئن شپ میں حصہ لینے جارہی ہیں۔ انہوں نے نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر سترہ اعزازات حاصل کیے ہیں اور ان کے حوصلے کافی بلند ہیں۔ انجمن اسلام دھارواڑ میں ہونے والے اس تہنیتی جلسہ میں ان کے شوہر امان اللہ خان جو ان کے کوچ، مینیجر اور گائیڈ ہیں، جن کی اپنی کوچنگ امریکہ کی ہے، موجود تھے۔ وہ قدسیہ نذیر کو بہت اچھی ٹریننگ دے رہے ہیں۔ انجمن اسلام میں جلسہ کی صدارت ڈاکٹر قدیر ناظم سیکریٹری انجمن اسلام دھارواڑ نے کی۔
رفیق شرہٹی خازن انجمن اسلام نے نظامت فرمائی، جلسہ میں تعلیمی بورڈ کے رکن جناب ریاض احمد، اور انتظامیہ کمیٹی کے رکن عرفان تاڑ پتری، بشیر احمد جاگیردار نائب صدر انجمن اسلام نے شرکت کی۔
جلسہ کی ابتداء حمیرہ سوداگر کی قرآن خوانی سے ہوئی۔ عرفان تاڑ پتری نے مہمانوں اور حاضرین کا استقبال کیا۔ محترمہ ڈاکٹر مہر افروز کاٹھیواڑی نے مہمان خصوصی کا تعارف پیش کیا۔ اس موقع پر محترمہ قدسیہ نذیر صاحبہ کی تہنیت محترمہ مہر نگار شیخ صاحبہ معلمہ انجمن ہائی اسکول اور مظہر پروین ایچ مکتی صاحبہ نے کی۔ قدسیہ نذیر کے شوہر امان اللہ خان کی تہنیت صدر جلسہ ڈاکٹر قدیر ناظم سرگروہ اور ان کے مینیجر ناگراج کی تہنیت ریاض احمد نے کی۔
محترمہ قدسیہ نذیر نے خطاب میں اپنی یتیمی اور مشکل بھری زندگی کے حالات سناتے ہوئے لڑکیوں سے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں جھنڈے گاڑنے کی اپیل کی اور حالات حاضرہ میں قوم کو حالت زار سے نکالنے کے لیے سخت محنت، یکسوئی اور یکجہتی کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی۔ صدر جلسہ ڈاکٹر قدیر ناظم سرگروہ نے صدارتی خطاب میں قدسیہ نذیر کو شاہین سے تعبیر کیا اور دعا کی کہ ان کے سامنے اڑنے کے لیے آسمان اور بھی کھلے ہیں، جس کو انہیں فتح کرنا ہے۔ جلسہ کی نظامت کررہے محمد رفیق شرہٹی نے جلسہ کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details