اردو

urdu

ETV Bharat / state

روڈ سیفٹی کو لے کر آر ٹی او محکمہ کی جانب سے متعدد پروگرام - آر ٹی او محکمہ اورنگ آباد

اورنگ آباد شہر میں اس سال 15 جنوری تا 14 فروری تک نیشنل روڈ سیفٹی ابھیان ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کے تحت منایا جا رہا ہے، جہاں محکمہ آر ٹی او کی جانب سے مختلف پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔

روڈ سیفٹی کو لے کر آر ٹی او محکمہ کی جانب سے متعدد پروگرام
روڈ سیفٹی کو لے کر آر ٹی او محکمہ کی جانب سے متعدد پروگرام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 20, 2024, 5:33 PM IST

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ آفس محکمہ آر ٹی او کی جانب سے نیشنل روڈ سیفٹی مہم کے تحت ایم جی ایم یونیورسٹی کے طلبہ نے شہر میں ایک ٹو ویلر ریلی نکالی۔ جس میں سبھی طلبہ ہیلمیٹ پہن کر شریک ہوئے اور عوام کو یہ پیغام دیا کہ ٹو ویلر گاڑی چلاتے وقت وہ خود کے لیے ہیلمیٹ لازمی قرار کر لیں۔

واضح رہے کہ بڑھتے سڑک حادثات پر قابو پانے کے غرض سے آر ٹی او محکمے کی جانب سے 15 جنوری تا 14 فروری تک نیشنل روڈ سیفٹی ابھیان منایا جا رہا ہے۔ جس کے تحت ایم جی ایم یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے ہیلمیٹ سے متعلق بیداری پیدا کرنے کی غرض سے ایک ٹو ویلر ریلی شہر میں نکالی گئی۔ جس میں سبھی ویہیکل سواروں نے ہیلمیٹ پہن رکھے تھے۔

ان طلباء نے شہریوں کو یہ پیغام دیا کہ اپنی سیفٹی کے لیے بنائے گئے قانون پر سختی سے عمل کرتے ہوئے ٹو وہیلر چلاتے وقت ہیلمیٹ کا استعمال لازمی طور پر کریں۔ ریلی کے اختتام پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ولاس سپکال نے کہا کہ نیو ایجوکیشن پالیسی کے تحت کالج طلبہ و طالبات کے لیے ٹریفک قوانین پر نصاب شامل کرنا لازم قرار دیا گیا ہے، تاکہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کر سکیں۔ کیونکہ انے والے وقت میں ٹیکنالوجی بہت زیادہ بڑھنے والی ہے اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے گاڑیاں راستے پر دوڑیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:
ایک ہی دن میں دو قتل، لوگوں میں دہشت کا ماحول
ایم جی ایم یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے مزید کہا ہے کہ 17 سال کی عمر کے بعد جو بچے کالج میں آئیں گے، انہیں بھی ٹریفک قوانین کے بارے میں تفصیلی معلومات دی جائیں گی۔ وہیں اے آر ٹی او منیش وسنت نے بھی طلبہ کی رہنمائی کی اور انہیں مفید مشورے دیے۔ انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی ریلی اس لیے نکالی گئی تھی تاکہ شہر کے متعدد لوگ ہیلیمٹ نہیں پہنتے ہیں۔ اسی لیے ہیلمیٹ ریلی نکالی گئی اور یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی کہ ہیلمیٹ پہن کر موٹر سائیکل چلانے سے زیادہ نقصانات نہیں ہوتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details