اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر: متنازع پوسٹ کے خلاف احتجاج کرنے پر 19 افراد گرفتار، پولیس کا مزید لوگوں کی گرفتاری کا اشارہ

مظفرنگر میں متنازع پوسٹ کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 19 افراد کو گرفتار کر لیا۔

متنازع پوسٹ کے خلاف احتجاج کی پاداش میں گرفتار افراد
متنازع پوسٹ کے خلاف احتجاج کی پاداش میں گرفتار افراد (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 6 hours ago

Updated : 5 hours ago

متنازع پوسٹ کے خلاف احتجاج کی پاداش میں متعدد افراد گرفتار (ETV Bharat)

مظفرنگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے قصبہ بوڑھانہ میں اقلیتوں سے متعلق متنازع پوسٹ کے خلاف گذشتہ سنیچر کی رات ہوئے احتجاج پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔


پولیس نے مظاہرے میں شرکت کرنے والوں پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 19 لوگوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ گرفتار کیے گئے مظاہرین میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے نگر صدر اور آل انڈیا مجلس تدو المسلمین کے یوتھ ضلع صدر بھی شامل ہیں۔

مظفر نگر ایس ایس پی ابھیشیخ سنگھ نے پولیس کارروائی کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 'ماحول خراب کرنے کے لیے اب تک مجموعی طور پر 19 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں ایم آئی ایم کے مقامی رہنما بھی شامل ہیں۔' پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور مزید مظاہرین کی گرفتاری ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقلیتوں کے خلاف سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ، مظفر نگر میں زبردست ہنگامہ، ملزم گرفتار، 700 مظاہرین پر بھی کیس درج

واضح رہے کہ چند دن قبل مظفر نگر میں سوشل میڈیا فیس بک پر کیے گئے متنازع پوسٹ سے ناراض مسلم معاشرے کے سینکڑوں لوگوں نے بڈھانہ قصبہ مین روڈ بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا تھا۔ مظاہرین قابل اعتراض پوسٹ کرنے والے ملزمین کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس دوران پولیس افسران نے موقعے پر پہنچ کر مظاہرین کو سمجھایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور یقین دہانی کرائی کہ اس کے اوپر سخت ترین کاروائی کی جائے گی۔ مگر اسی کے ساتھ پولیس نے 700 نامعلوم مظاہرین پر بھی ماحول بگاڑنے کے الزام میں کیس درج کر لیا جس کے تحت اب گرفتاری عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Last Updated : 5 hours ago

ABOUT THE AUTHOR

...view details