میرٹھ: ضلع کے ایک پرائمری اسکول میں 5 طلبہ کو نان ویج کھلانے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بعد اسکول سے لے کر تھانے تک ہنگامہ برپا ہوگیا۔ ایک معذور بچے نے ٹیچر پر زبردستی نان ویج کھلانے کا الزام عائد کیا۔ اہل خانہ اور ہندو رہنماؤں کے احتجاج کے بعد پرنسپل کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ جاتی انکوائری کے احکامات جاری گئے ہیں۔ پولیس نے پرنسپل کو حراست میں لے لیا ہے۔
ودیاواڑہ اسکول میں زیر تعلیم ایک طالب علم نے بتایا کہ مڈ ڈے میل میں آلو اور سویا بین کی سبزی شامل تھی۔ سبزی اچھی نہیں تھی اس لیے اس نے ایک روٹی سبزی کے ساتھ کھائی۔ لیکن میرا معذور چھوٹا بھائی دو روٹیاں کھاتا تھا۔ طالب علم کا الزام ہے کہ پرنسپل محمد اقبال نے اسے بتایا کہ آج سبزی اچھی نہیں ہے۔ تم ایک کام کرو یہ 100 روپے لے لو اور جا کر دکان سے میٹ لے آؤ۔ میں دکان سے گوشت لے کر آیا۔ پرنسپل نے اسے گوشت کھانے کو کہا تو اس نے انکار کر دیا۔
پھر اس نے میرے بھائی سے پوچھا کیا وہ کھائے گا؟ تو میں نے کہا کہ وہ بھی نہیں کھائے گا۔ طالب علم کے مطابق پرنسپل نے چھوٹے بھائی کو گوشت کھلایا۔ ہم آفس سے نکل کر کلاس میں چلے گئے۔ وہاں سے واپس گھر آیا۔ میرے بھائی نے اپنا چہرہ ڈھانپ لیا اور کمرے میں پنکھے کے نیچے لیٹ گیا۔ میں نے یہ بات ماں اور باپ کو بتائی۔ تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ معذور طالب علم کو زبردستی گوشت کھلایا گیا یا اس نے اپنی مرضی سے کھایا۔