لکھنو:اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنو کا کونسل آف بورڈز آف اسکول ایجوکیشن ان انڈیا میں مندرج ہوا ہے۔ مدرسہ بورڈ کا کونسل میں مندرج نہ ہونے کی وجہ سے مدرسوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کو کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن اب اندراج کے بعد طلبا و طالبات کے نہ صرف پریشانیوں کا ازالہ ہوا ہے بلکہ کئی شعبے میں ملازمت کے راہ بھی ہموار ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ طلبا و طالبات بورڈ کی ڈگری کی بنیاد پر دوسرے ممالک میں تعلیم بھی حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ اور مدرسہ کے طلبہ و طالبات بھی ان تمام جگہوں پہ تعلیم حاصل کر ملازمت کر سکیں گے اس کے علاوہ مرکزی یونیورسٹیز میں داخلہ حاصل کر پائیں گے کونسل میں مندرج ہونے کے سلسلے میں مدرسہ بورڈ کی رجسٹرار ڈاکٹر پرینکا اوستھی نے مدرسہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین افتخار احمد جاوید کوئی اطلاع دی ساتھ ہی اس کی سرٹیفیکیٹ بھی سپرد کیا۔