بیدر:حضرت سید شاہ نصر اللہ محمد محمد الحسینی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ دو روزہ عرس مبارکب کا آغاز 26 مارچ کو ہو گا۔اس موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔اس موقع پر 26 مارچ بروز منگل بعد نماز ظہر خانقاہ قطب ثانی نور خان تعلیم بیدر سے روانہ ہو کر بارگاہ پہنچے گا۔نماز عصر مراسم صندل مالی انجام دی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ بعد ازاں یوم ولادت سیدنا امام حسین مجتبی رضی اللہ عنہ عظمت اہل بیت کے عنوان پر مولانا محمد ریاض احمد خان( مبلغ سنی دعوت اسلامی بیدر) خطاب فرمائیں گے۔ جلسے عظمت اہل بیت کے فوری بعد افطار کا اہتمام کیا جائے گا ۔بعد نماز مغرب تناول طعام کا انتظام کیا جائے گا ۔