میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں عید گاہ کمیٹی کی جانب سے سفر حج سے قبل ہفتہ وار خصوصی تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔اس میں بڑی تعداد میں اس سال حج پر روانہ ہونے والے عازمین کے ساتھ مستورات بھی شرکت کر رہی ہیں۔ اس موقع پر ماہرین سفر حج سے متعلق نہ صرف مزید معلومات فراہم کرا رہے ہیں بلکہ ماہرین ڈیجیٹل تکنیک کے ذریعہ پروجیکٹر کی مدد سے عازمین کو سفر حج کی مزید جانکاریاں دیں رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی عازمین کو سفر حج کے ارکان کا پتہ نہیں تو اس کا حج مانا نہیں جائے گا اور سواب کی جگہ وہ صرف گناہوں کی گٹھری لیکر لوٹے گا اس لیے سبھی عازمین کے لیے یہ تربیتی کیمپ بہت اہم ہے ۔سبھی عازمین کو سنجیدگی سے اس کیمپ میں دی جا رہی جانکاریوں کو اپنے سفر حج کے دوران استعمال کرنا ہے