اردو

urdu

ETV Bharat / state

'وائٹ پیپراوربلیک پیپرکی سیاست سے عوام کا کوئی تعلق نہیں'

MP Sudip Bandyopadhyay React ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور رکن پارلیمان سدیپ بندھوپادھیا نے کہاکہ بی جے پی اور کانگریس کی سیاست کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ بچوں والی سیاست ہے۔ دونوں ایک دوسرے کی تنقید میں مصروف ہیں۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2024, 3:15 PM IST

وائٹ پیپراوربلیک پیپرکی سیاست سے عوام کو کیا لینا دینا
وائٹ پیپراوربلیک پیپرکی سیاست سے عوام کو کیا لینا دینا

کولکاتا: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی لوک سبھا انتخابات کو لے کر گہماگہمی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔ کانگریس اور سی پی آئی ایم ٹی ایم سی اور بی جے پی پر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگا رہیں ہیں۔

اسی درمیان شمالی کولکاتا سے ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور رکن پارلیمان سدیپ بندھوپادھیا نے کہاکہ بی جے پی اور کانگریس کی سیاست کو دیکھ ایسا لگتا ہے کہ یہ بچوں والی سیاست ہے۔دونوں ایک دوسرے کی تنقید کرنے میں مصروف ہیں۔

رکن پارلیمان سدیپ بندھو پادھیا نے کہاکہ ایک بار بی جے پی وائٹ پیپر لے کر پارلیمنٹ میں آتی ہے اس کے دوسرے دن کانگریس بلیک پیپر لے کر چلی آتی ہے۔کانگریس کے پاس بی جے پی کو گھیرنے کے لئے بہت کچھ ہے لیکن وہ اس کو لے کچھ کر ہی نہیں رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ دونوں پارٹیاں جن پیپرز کو لے کر ایک دوسرے پر تنقید کر رہیں ہیں اس سے ہندوستان کے عام لوگوں کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔عوام کے لئے ان پیپرز کی کوئی اہمیت بھی نہیں ہے تو پھر کیوں اس کو لے کر سیاست کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ابھیشیک بنرجی کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے اہم ملاقات

سنئیر رہنما نے کہاکہ ممتابنرجی کی قیادت والی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس واحد پارٹی ہے جو بی جے پی کا کھل کر مقابلہ کر رہی ہے۔ٹی ایم سی ہی ہے جو بی جے پی کی پالیسیوں پر تنقید کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details