اردو

urdu

ETV Bharat / state

میں جیل سے باہر رہوں یا اندر انتخاب میں جیت میری ہی ہوگی: مہوا موئترا - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Mohua Moitra Election Campaign لوک سبھا کی رکنیت سے محروم ہوجانے والی اور کرشنا نگر سے ترنمول کانگریس کی امیدوار مہوا موئترا نے کہا کہ انتخابات وہی جیتیں گی چاہے جیل سے باہر یا پھر جیل کے اندر سے ۔مجھے گرفتار کرنے کا بی جے پی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

میں جیل سے باہر رہوں یا اندر کرشنا نگر سے انتخاب میں ہی جیتوں گا:مہوا موئترا
میں جیل سے باہر رہوں یا اندر کرشنا نگر سے انتخاب میں ہی جیتوں گا:مہوا موئترا

By UNI (United News of India)

Published : Apr 9, 2024, 8:20 PM IST

کولکاتا :ترنمول کانگریس کے امیدوار مہوا موئترا نے کہا کہ بی جے پی ہی یہ بات بتاسکتی ہے۔یہ مکمل طور پر ان کے ہاتھ میں ہے۔ یہ انتخاب ایجنسی کے ذریعے کروانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ملک کے جمہوری نظام کو کچل کر تباہ کر دیا ہے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسیاں انتخابات سے قبل کئی ریاستوں میں اپوزیشن لیڈروں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہیں۔ ممتا بنرجی سے لے کر ایم کے اسٹالن تک، تیجسوی یادو تقریباً ہر روزیہ بات کہہ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی جانچ ایجنسیاں 2024کےلوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی سب سے بڑی تنظیم بن گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی یہ الیکشن ایجنسیوں کے ذریعے کرانا چاہتے ہیں۔ تو وہ کیا کریں گے۔ لیکن لوگ بیلٹ باکس میں آخری بات کرتے ہیں۔

مہوا کے ایم پی کے عہدے کو گزشتہ دسمبر میں پارلیمنٹ میں سوالات پوچھنے کے بدلے رشوت لینے کے معاملے میں برخاست کر دیا گیا تھا۔ لیکن پارلیمنٹ کے آخری دن انہوں نے کہاکہ “میں اب 49 سال کی ہوں۔ میں کم از کم مزید 30 سال پارلیمنٹ کے اندر اور باہر لڑوں گی۔ مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔اس نظم کا حوالہ دیتے ہوئے مہوا نے اس دن کہاکہ اگر میں قدیم متشدد انسانیت میں سے ہوں تو میں تمہاری چتا کو جنازے میں اٹھاؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8 دسمبر کو پارلیمنٹ کی سیڑھیوں پر کھڑے ہو کر میں نے کہا تھا کہ میں ان کی چتا اٹھاؤں گی۔ آج بھی کہتی ہوںکہ میں ان کی چتا اٹھاؤں گی۔

کرشنا نگر سے ترنمول کانگریس کے امیدوار کا دعویٰ ہے کہ دبئی میں مقیم تاجر درشن ہیراندانی کو ایم پی کا لاگ ان آئی ڈی پاس ورڈ دینے کے تنازعہ کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ یہ کہا جا رہا ہے، کوئی قانون نہیں تھا۔مہوا نے کہا ہے کہ ان کے خلاف الزام لگایا گیا ہے کیونکہ اس نے بی جے پی، وزیر اعظم نریندر مودی اور صنعت کار گوتم اڈانی کی مودی سے 'قربت کے بارے میں پارلیمنٹ میں مسلسل سوالات اٹھائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات میں ٹی ایم سی کو مسلمانوں کی حمایت حاصل ہونے کا امکان - Lok Sabha Polls 2024

سی بی آئی اور ای ڈی نے ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی نے کلکتہ میں ان کی رہائش گاہ اور ندیا کے کریم پور میں مکانات، کرشنا نگر میں کرائے کے مکانات اور ارکان پارلیمنٹ کے دفاتر پر چھاپے مارے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جانچ ایجنسی کا مقصد یہ ہے کہ انتخابات کے دوران ان کی توجہ کو دوسری جانب مبذول کرانے کی کوشش ہے ۔تاکہ میں انتخابات پر فوکس نہیں کرسکوں۔انہوں نے کہا کہ وہ پریشان کرنا چاہتے ہیں۔

یواین ائی

ABOUT THE AUTHOR

...view details