اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیکولر جماعتوں کو اقتدار سونپنے کا وقت آگیا: پروفیسر اعظم شاہد - Remove Sectarian Forces From Power - REMOVE SECTARIAN FORCES FROM POWER

Prof Azam Shahid on Lok Sabha Eletions: پروفیسر اعظم شاہد نے کہا کہ مرکز میں سیکولر جماعتوں کو تخت نشین کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اس کے لیے ووٹنگ والے دن کی پہلی ساعت میں اپنے اپنے علاقہ جات کے پولنگ بوتھ پر پہنچنا ہوگا اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا ہوگا۔

The time has come to oust the sectarian forces from power and enthrone secular parties at the centre, Prof Azam Shahid
The time has come to oust the sectarian forces from power and enthrone secular parties at the centre, Prof Azam Shahid

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 26, 2024, 5:42 PM IST

Updated : Apr 27, 2024, 10:00 AM IST

فرقہ پرست طاقتوں کو اقتدار سے بے دخل کرنے و سیکولر جماعتوں کے اقتدار کا وقت آگیا: پروفیسر اعظم شاہد

بنگلور: کرناٹک کے 14 جنوبی اضلاع میں آج بتاریخ 26 اپریل کو انتخابات ہورہے ہیں جب کہ بقیہ 14 شمالی اضلاع میں 7 مئی کو انتخابات منعقد ہوں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ تقریباً 20 برسوں سے کرناٹک سے ایک بھی مسلم لوک سبھا میں داخل نہیں ہوا اور اب 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں ایک مسلم، یعنی منصور علی خان کو بنگلور سینٹرل حلقہ سے کانگریس پارٹی کی جانب سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ مسلمانوں کے مسائل اور پارلیمنٹ کے لوور ہاؤس لوک سبھا میں مسلم ایم پی کی اہمیت کے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معروف کالم نگار اور سیاسی تجزیہ کار پروفیسر محمد اعظم شاہد نے کہا کہ ایوانوں میں مسلمانوں کا ہونا یقینی طور ہر اہمیت کا حامل ہے کہ جہاں ملتِ اسلامیہ کے مسائل کو اٹھایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

Protest Against Nuh Violence ملک بھر میں نفرتی جرائم و تشدد پارلیمانی انتخابات کی تیاری کا حصہ: سماجی کارکنان

پروفیسر محمد اعظم شاہد نے بتایا کہ عام طور پر کانگریس پارٹی کی جانب سے مسلمانوں کو ٹکٹ اس لیے نہیں دیے جاتے کہ وہ کامیاب نہیں ہوں گے یا پھر بھارتیہ جنتا پارٹی کے پولرائزیشن کا خوف لگا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات درست نہیں ہے، بلکہ ریاست میں کم و بیش 5 ایسے پارلیمانی حلقے ہیں جہاں مسلمانوں کی اکثریت ہے اور دیگر غیر مسلم پسماندہ و دلت طبقات ہیں جو کہ دل کھول کر مسلم نمائندوں کی حمایت کرتے ہیں۔ اعظم شاہد نے بتایا کہ ایسے حلقوں میں جب مسلم و دیگر دبے کچلے پسماندہ طبقات کی صحیح طور پر ووٹنگ کی جائے تو بلا شبہ مسلم امیدوار کامیاب ہوں گے۔

اعظم شاہد نے بتایا کہ جس طرح ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور بے روزگاری میں بھاری اضافہ دیکھا جارہا ہے، بڑے پیمانے پر گھوٹالے دیکھے جارہے ہیں اور مذہبی منافرت کو ہوا دی جارہی ہے، اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ مودی کے اقتدار والی مرکزی بی جے پی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے اور اب وقت ہے کہ عوام بی جے پی اقتدار سے بے دخل کریں اور سیکولر سیاسی پارٹیوں کو اقتدار میں لائیں۔ اس موقع پر پروفیسر اعظم شاہد نے مسلمانوں سے پر زور اپیل کی کہ الیکشن کے دن ہرگز کوتاہی نہ کریں بلکہ دن کی پہلی ساعات میں اپنے علاقہ کے بوتھ پر پہونچ کر اپنا ووٹ ڈالیں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Last Updated : Apr 27, 2024, 10:00 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details