اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑکوں کی حالت اب بھی پہلے جیسی ہے، انتظامیہ کیا کر رہا ہے؟ گجرات ہائی کورٹ - GHC On Damaged Roads

گجرات میں آوارہ مویشی اور خستہ حال سڑکوں سے بہت سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ اس معاملے پر گجرات ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران گجرات ہائی کورٹ نے خستہ حال روڈ، سڑکوں پر آوارہ مویشیوں کے معاملے پر احمد آباد میونسپل کارپوریشن کو پھٹکار لگائی۔

The condition of the roads is still the same as before, what is the administration doing? Gujarat High Court
سڑکوں کی حالت اب بھی پہلے جیسی ہے، انتظامیہ کیا کر رہا ہے؟ گجرات ہائی کورٹ (ETV Bharat Gujarat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 26, 2024, 11:21 AM IST

احمد آباد:گجرات ہائی کورٹ نے احمدآباد میونسپل کارپوریشن سے پوچھا ہے کہ انتظامیہ کیا کر رہا ہے؟ جب کہ سڑکوں کی حالت اب بھی پہلے جیسی ہی ہے۔ گجرات ہائی کورٹ نے اس معاملے پر سماعت کے دوران سڑک کی اب تک کی حالت سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ ہائی کورٹ نے نوٹ کیا کہ ہائی کورٹ کے بار بار احکام کے بعد بھی آوارہ مویشیوں اور خستہ حال سڑکوں کا مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے۔ جس کے سبب احمد آباد میونسپل کارپوریشن کو گجرات ہائی کورٹ نے پھٹکار لگائی۔

سڑکوں کی حالت اب بھی پہلے جیسی ہے، انتظامیہ کیا کر رہا ہے؟ گجرات ہائی کورٹ (ETV Bharat)


اس معاملے کے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ لوگ اب بھی مویشیوں سے زخمی ہو رہے ہیں اور آوارہ جانوروں سے لوگوں کو راحت نہیں مل رہی ہے۔ اس کے جواب میں احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے عدالت میں جواب دیا کہ وہ منصوبہ بندی کے ساتھ اس مسئلے پر کام کر رہی ہے۔ اس معاملے کی سماعت کے دوران گجرات ہائی کورٹ نے مشاہدہ کیا کہ عدالت کے بار بار حکم کے باوجود حکومت یا کارپوریشن کوئی بھی اس میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ تھوڑی سی بارش میں بھی شہر میں پانی بھر جاتا ہے اور شہر کی حالت بدتر ہو جاتی ہے۔

گجرات ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ سڑکوں کی حالت اب بھی پہلے جیسی ہے، انتظامیہ کیا کر رہا ہے؟ آج جہاں بھی نظر ڈالیں گڑھے نظر آرہے ہیں۔ ٹریفک، سڑک اور مویشیوں کے مسائل ایک دن کا مسئلہ نہیں۔ اس وقت ہائی کورٹ نے انتظامیہ کا جائزہ لیتے ہوئے سڑکوں کی اب تک کی حالت کے بارے میں رپورٹ طلب کی ہے۔ تاہم درخواست گزار نے ہائی کورٹ میں موقف اختیار کیا کہ مویشیوں سے لوگ اب بھی زخمی ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:
مویشی کنٹرول کے نفاذ میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی: ہائی کورٹ

ABOUT THE AUTHOR

...view details