اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوم اساتذہ کے موقع پر میرٹھ میں ٹیچرز ڈے تقاریب کا اہتمام - TEACHERS DAY 2024

یوم اساتذہ کے موقع پر میرٹھ میں بھی مختلف تعلیمی اداروں میں ٹیچرز ڈے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں اساتذہ اور طلباء کے رشتے کو اور زیادہ مضبوط بنانے کے لیے طلباء میں ٹیچرز کی اہمیت کو بیان کیا گیا۔

Teachers Day celebration Organized in Meerut on the occasion of Teachers Day
یوم اساتذہ کے موقع پر میرٹھ میں ٹیچرز ڈے تقاریب کا اہتمام (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2024, 5:27 PM IST

میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں یوم اساتذہ کے موقع پر شہر میں مختلف تعلیمی اداروں میں ٹیچرز ڈے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء و طالبات کے درمیان ٹیچرز کی اہمیت کو بیان کیا گیا۔ یوم اساتذہ کی مناسبت سے میرٹھ میں مختلف تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی اہمیت طلباء کو بتانے کے مقصد سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں دینی مدارس کے علاوہ اسکولوں میں ٹیچرز کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے طلباء و طالبات نے اپنے اساتذہ کے کردار کو نمایاں کرکے ان کو اپنی زندگی میں اتارنے کی کوشش کی۔ ساتھ ہی اپنے اساتذہ کی قربانیوں کو یاد کیا۔

یوم اساتذہ کے موقع پر میرٹھ میں ٹیچرز ڈے تقاریب کا اہتمام (ETV Bharat Urdu)
یوم اساتذہ کے موقع پر میرٹھ میں ٹیچرز ڈے تقاریب کا اہتمام (ETV Bharat Urdu)

شہر کے مسلم اکثریتی آبادی والے علاقے میں واقع حیدر پبلک اسکول میں بھی مختلف انداز میں یوم اساتذہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں اسکول کے چھوٹے چھوٹے بچوں نے اساتذہ کے پڑھانے کے انداز کو اپنے کرداروں میں نمایاں کرتے ہوئے ان کے کردار کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی بات کہی۔ تاکہ وہ بھی آگے چل کر ایک اچھے استاد کے فرائض انجام دے سکیں۔

یوم اساتذہ کے موقع پر میرٹھ میں ٹیچرز ڈے تقاریب کا اہتمام (ETV Bharat Urdu)
یوم اساتذہ کے موقع پر میرٹھ میں ٹیچرز ڈے تقاریب کا اہتمام (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

ٹیچرس ڈے: ایسے استاد کی کہانی جو 100 فیصد معذور ہیں پھر بھی 70 بچوں کو مفت تعلیم دے رہے ہیں - Teachers Day 2024

اس موقع پر اسکول کی وائس پرنسپل شویزا پروین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں طلباء کے درمیان ٹیچرز کی اہمیت کم ہوتی جا رہی ہے اور آج ٹیچرز کا ڈر طلباء میں دکھائی نہیں دیتا ہے۔ طلبا و طالبات میں اپنے اساتذہ کا احترام اور ڈر وخوف ضروری ہے تبھی وہ زندگی میں ترقی کر سکتے ہیں۔

یوم اساتذہ کے موقع پر میرٹھ میں ٹیچرز ڈے تقاریب کا اہتمام (ETV Bharat Urdu)
یوم اساتذہ کے موقع پر میرٹھ میں ٹیچرز ڈے تقاریب کا اہتمام (ETV Bharat Urdu)

طلباء میں ٹیچرز کی اہمیت کو بنائے رکھنے کے مقصد سے اسکول کے بچوں نے اپنی اداکاری سے ان کی زندگیوں کو پیش کرنے کی کوشش کی تاکہ وہ بھی آگے چل کر ایک اچھے استاد کے فرائض انجام دے سکیں۔ ساتھ ہی آج کے ماحول میں ٹیچرز کو عزت اور احترام دلانے کے لیے حکومتی سطح پر بھی کوشش کی جانے کی ضرورت ہے تاکہ استاد اور طلباء کا رشتہ اور زیادہ مضبوط بنایا جا سکے۔

یوم اساتذہ کے موقع پر میرٹھ میں ٹیچرز ڈے تقاریب کا اہتمام (ETV Bharat Urdu)
یوم اساتذہ کے موقع پر میرٹھ میں ٹیچرز ڈے تقاریب کا اہتمام (ETV Bharat Urdu)
یوم اساتذہ کے موقع پر میرٹھ میں ٹیچرز ڈے تقاریب کا اہتمام (ETV Bharat Urdu)

ABOUT THE AUTHOR

...view details