اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش کے شاہجہاں پور میں خوفناک سڑک حادثہ، 12 افراد ہلاک - Shahjahanpur tempo rider 12 dead

Tanker collides with tempo in Shahjahanpur 12 killed شاہجہاں پور میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ فرخ آباد روڈ پر ایک ٹینکر نے ٹیمپو کو ٹکر مار دی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 25, 2024, 3:06 PM IST

شاہجہاں پور: اترپردیش کے صلع شاہجہاں پور میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثہ گھنے دھند کے باعث پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اللہ گنج علاقے میں فرخ آباد روڈ پر ایک ٹینکر نے ٹیمپو کو ٹکر مار دی، جس کی وجہ سے ٹیمپو میں سوار 12 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ حادثہ کے بعد علاقہ میں گہرام مچ گیا۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو حادثہ کی اطلاع دی۔ اس المناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 تک پہنچ گئی۔ وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے حادثہ میں ہلاک افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ اشوک کمار مینا نے بتایا کہ مدن پورہ کے دمگڈا سے کچھ لوگ ٹیمپبو کے ذریعہ پنچال گھاٹ جارہے تھے۔ ان لوگوں نے گاؤں سے ہی ٹیمپو بک کی تھی۔ یہ حادثہ اللہ گنج علاقے میں کہر کی وجہ سے پیش آیا۔ ٹینکر نے ٹیمپو کو ٹکر مار دی۔ کل 12 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے۔ حادثے کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔ اس کی تلاش جاری ہے جبکہ ٹینکر کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ یوگی نے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے شاہجہاں پور میں سڑک حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا اور مہلوکین کے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال لے جانے اور انہیں مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے عہدیداروں سے امدادی کاموں میں تیزی لانے کو کہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details