اجمیر:عالمی شہرت یافتہ زیارت گاہ صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کی درگاہ میں محرم کی فاتحہ کے بعد صوفیانہ قوالیوں کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا ہے۔ گذشتہ 13 روز سے اجمیر شریف درگاہ میں صوفیانہ قوالیوں کے اہتمام کا سلسلہ بند تھا۔ ذکر شہید کربلا کیا جا رہا تھا۔ایسے میں اب محرم کے تیجے کی فاتحہ کے بعد اجمیر شریف درگاہ میں خاص و عام عقیدت مندوں کے لیے صوفیانہ قوالی سننے کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا ہے۔
اجمیرشریف کی درگاہ میں صوفیانہ قوالی کا سلسلہ دوبارہ شروع - sufiyana qawwali In Ajemr - SUFIYANA QAWWALI IN AJEMR
ماہ محرم الحرام کی 13 تاریخ کے موقعے پر اجمیر شریف میں فاتحہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے بعد صوفیانہ والی کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا گیا۔ محرم کا چاند نظر آنے کے بعد اجمیر شریف کی درگاہ پر قوالی کے سلسلے کو بند کردیا جاتا ہے۔
![اجمیرشریف کی درگاہ میں صوفیانہ قوالی کا سلسلہ دوبارہ شروع - sufiyana qawwali In Ajemr تیرہ محرم الحرام کے بعد اجمیرشریف کی درگاہ میں صوفیانہ قوالی کا سلسلہ دوبارہ شروع](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/22-07-2024/1200-675-22014319-thumbnail-16x9-ajmer-aspera.jpg)
Published : Jul 22, 2024, 2:01 PM IST
خادم سید قطب الدین سخی کے مطابق درگاہ میں شاہی قوال اور دیگر پارٹیاں دونوں وقت صوفیانہ قوالیوں سے دربار میں حاضری پیش کرتے ہیں۔ اردو فارسی کے کلام پڑھ کر سامعین کو جھومنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ غور طلب ہے کہ اسلامک مہینہ محرم کے چاند دکھائی دینے کے ساتھ ہی قوالیوں کا سلسلہ 13 روز کے لیے تھم جاتا ہے۔ محرم میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے 72 ساتھیوں کی شہادت ہوئی تھی۔ ایسے میں مسلمان محرم کے دنوں میں خوشی کا کوئی بھی کام کرنے سے پرہیز کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اجمیر درگاہ شریف پر شہدائے کربلا کے انعقاد کا سلسلہ جاری
اب 13 محرم الحرام کے بعد ایک بار پھر سے خواجہ صاحب کی درگاہ میں نعت منقبت اور صوفیانہ قوالیوں کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے۔