اردو

urdu

ETV Bharat / state

سونیا گاندھی کو کئی دفعہ مدعو کرنے کے باوجود رام مندر تقریب میں شرکت نہیں کی: ستپال مہاراج - Satpal Maharaj on sonia gandhi - SATPAL MAHARAJ ON SONIA GANDHI

ریاست اترپردیش کے ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب میں مودی حکومت کی جانب سے سونیا گاندھی سمتی کانگریس پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو مدعو کیا گیا تھا۔

سونیا گاندھی کو کئی دفعہ مدعو کرنے کے باوجود رام مندرپران پرتشٹھا میں نہیں آئی: ستپال مہاراج
سونیا گاندھی کو کئی دفعہ مدعو کرنے کے باوجود رام مندرپران پرتشٹھا میں نہیں آئی: ستپال مہاراج

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 13, 2024, 8:25 AM IST

Updated : Apr 13, 2024, 9:26 AM IST

دہرادون: اتراکھنڈ کے کابینہ وزیر ستپال مہاراج نے کانگریس کے رہنماوں کی رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہ کرنے پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ اتراکھنڈ کے کابینہ کے وزیر ستپال مہاراج نے ہندوستان کے سابق مرکزی وزیر نٹور سنگھ کی کتاب 'ون لائف ناٹ انف' کا حوالہ دیتے ہوئے سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ دراصل کابینہ وزیر ستپال مہاراج نے یہ بیان کانگریس کی جانب سے رام مندر کے پران پرتیشتھا تقریب کے دوران دیے گئے دعوت نامہ کو مسترد کرنے کے جواب میں دیا ہے۔

واضح رہے کہ رشی کیش میں وزیر اعظم نریندر مودی نے حالیہ انتخابی ریلی میں کہا تھا کہ انہوں نے کانگریس کمیٹی کو رام مندر میں آنے کی دعوت دی تھی، لیکن انہوں نے اسے قبول نہیں کیا تھا اور کانگریس کی طرف سے کوئی بھی پران پرتیشٹھا میں نہیں آیا تھا۔

اس پورے واقعہ پر کابینی وزیر ستپال مہاراج نے کانگریس کے نظریہ پر سوالات اٹھائے اور سابق مرکزی وزیر نٹور سنگھ کی کتاب ’’ون لائف از ناٹ اینف‘‘ کا حوالہ دیا اور کہا کہ ''کانگریس کی اعلیٰ قیادت بشمول جواہر لال نہرو نے 1959 اور 1968 اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی 1976 میں اور راہل گاندھی نے 2005 میں اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا تھا اور بابر کے مقبرہ پر حاضری دی تھی''۔ستپال مہاراج نے کانگریس کے رہنماوں کی رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہ کرنے پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانگریس کی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:جلیان والا باغ قتل عام: بھارتی تاریخ کے خوفناک واقعات میں سے ایک ہے - Jallianwala Bagh Massacre

اتراکھنڈ کے کابینہ وزیر ستپال مہاراج نے کہا کہ انہوں نے کئی بار سونیا گاندھی سے ہریدوار آنے اور گنگا میں نہانے کی درخواست کی تھی۔ گنگا آرتی کے لیے کئی بار مدعو کیا گیا، لیکن سونیا گاندھی نے اسے قبول نہیں کیا۔ واضح رہے کہ بی جے پی حکومت کی جانب سے رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے سیاسی رہنماوں سمیت ہر طبقہ کے افراد کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی تاہم ان میں سے کئی سیاسی رہنماوں نے شرکت نہیں کی۔

Last Updated : Apr 13, 2024, 9:26 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details