قنوج: لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر منگل کی صبح آلو سے لدے ٹرک اور سلیپر بس میں ٹکر ہو گئی۔ تصادم اتنا بھیانک تھا کہ بس کے پرخچے اڑ گئے۔ حادثے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ بس گورکھپور سے دہلی جا رہی تھی۔ واقعہ کے بعد موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ پولیس نے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ ان میں سے چند کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
یہ حادثہ ضلع کے تھاتھیا تھانہ کے پپرولی گاؤں کے قریب پیش آیا۔ ایک سلیپر بس مسافروں کو لے کر گورکھپور سے دہلی جا رہی تھی۔ اس دوران بس لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے پر ڈیوائیڈر توڑ کر دوسری طرف جا گری۔ اس دوران وہ سامنے سے آنے والے آلوؤں سے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی گئی۔ کچھ دیر میں اے ایس پی سنسار سنگھ ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔