مظفرنگر (مظفرنگر):ریاست اتر پردیش کے شہر مظفرنگر کی تاریخی جامع مسجد میں واقع معروف علمی ادارہ شاہ ولی اللہ اسلامک لائبریری میں خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا جس کا عنوان تھا ’ملک کی جدو جہد آزادی میں تحریک ریشمی رومال کا اہم کردار‘۔
پروگرام کی صدارت علمی شخصیت اور ملی قائد قاری محمد خالد بشیر قاسمی نے کرتے ہوۓ کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے جو قوموں کو بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوتی ہے۔ آج ہم سب باشندگان ملک کی یوم آزادی کا جشن منارہے ہیں اور آزاد ملک کی فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں یہ بھی ایک طویل جدوجہد اور بے شمار قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادئ ملک کے حصول کی جدوجہد کی ایک عظیم تاریخ ہے اسی کا ایک عنوان تحریک ریشمی رومال ہے جس کے بانی علماۓ دیوبند شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندی تھے۔ شیخ الہند نے ملک کی آزادی کیلے اندرون و بیرون ملک، عالمی سطح پر ملک کی آزادی کیلۓ وسیع جدوجہد کی جس کے نتیجہ میں انگریز ی حکومت نے انکو مع رفقاء گرفتار کرکے مالتا کی جیل میں ہزاروں میل دور قید کردیا تھا جہاں انکو دردناک ازیتیں پہچائی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:
شیخ الہند نے ملک کی آزادی کیلۓ کابل میں جلا وطن حکومت کا قیام کیا تھا۔ شیخ الہند مولانا محمود حسن کی جدوجہد اور تحریک ریشمی رومال کا دائرہ بہت وسیع تھا۔ وہ عظیم محب وطن اور ہند و مسلم اتحاد کے علمبردار تھے۔ وہ فکر ولی اللہی کے امین اور مجسم تعبیر تھے۔
ملک کا سیکولر دستور انکی تحریک اور انکے نظریہ کا نتیجہ ہے۔ اسی تاریخی حقائق کی وجوہات پر شاہ ولی اللہ اسلامک اکیڈمی مظفرنگر نے اس سال یوم آزادی کے موقع پر شیخ الہند ایوارڈ جاری کیا ہے, جو ہر سال یوم آزادی کے موقع پر ایسی شخصیات کو دیا جاۓ گا جو قوم ملت کی فلاح و بہبود و ملک کی ترقی و استحکام یا جنگ آزادی میں علماء کرام کے کردار اور تحریک ریشمی رومال کی تاریخ سے عوام کو روشناس کرانے میں قابل ذکر خدمات انجام دیں گے۔
اس اہم پروگرام میں یاد گار شیخ الہند ادارہ قائم کرنے اور ریشمی رومال تحریک کی تاریخ سے عوام کو روشناس کرانے کیلۓ کمیٹی کو وجود میں لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ پروگرام میں مولانا عبد الخالق نعیمی قاسمی, محبوب عالم انصاری ایڈوکیٹ, ڈاکٹر دانش قریشی, پرویز رسول جیسی اہم شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ قاری شعیب نے نعت رسول پیش کی.
پروگرام میں عبد اللہ قریشی, محمد اخلد بشیر, مولوی شاہ ویز ندوی, صوفی جمیل فرمان عباسی, اکرم سیفی, ربنواز اختر و کثیر تعداد میں برادران وطن بھی نے بھی شرکت کی۔