گلبرگہ:صفا بیت المال ملک بھر کی کئی ریاستوں میں سماجی، ملی تعلیمی ، مذہبی خدمات کو انجام دیتا آرہا ہے۔ اسی طرح صفا بیت المال شاخ گلبرگہ کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ برائے خواتین و تقسیم اسنادات بعنوان معاشرہ کی تعمیر میں خواتین کا کردار عنوان پر مولانا غیاث الدین رشادی مرکزی صدر صفا بیت المال کی زیر صدارت میں سادات فنکشن ہال میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں چھ مختلف ریاستوں سے مہمان مقرر علمائے کرام نے شرکت کر کے بعنوان معاشرہ کی تعمیر میں خواتین کا عنوان پر خطاب فرمایا۔
اس موقع پر مولانا غیاث الدین رشادی نے کہا ہے کہ صفا بیت المال خواتین کو خود کفیل بنانے کےلئے ٹیلرنگ کی تربیت، اور مہندی کی ڈیزائننگ کی تربیت دے کر سرٹیفکیٹ اور سلائی مشین تقسیم کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح صفا بیت المال ملک کی کئی ریاستوں میں سماجی، مذہبی ، تعلیمی خدمات کو انجام دیتا آرہا ہے۔ خواتین اپنے گھر کی زینت ہے۔ خواتین کا معاشرہ کی تعمیر میں اہم کردار ہے۔ یہ اپنے گھر کو سنبھالے میں خواتین کا کردار اہم رہتا ہے۔ اپنے بچوں کو اچھے اخلاق اور مذہبی تربیت دینے میں سب پہلے ماں اور باپ کی توجہ ہونا بہت ضروری ہے۔ آج ہمارا معاشرہ میں بچوں کو عم عمر سے ہی کس طرح کا لباس پہنا ہے۔ اس پر بھی خواتین توجہ دینے کی ضرورت ہے۔