اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعظم مودی کی گیا میں ریلی، ہندو راشٹر بنانے کا مطالبہ - Prime Minister Modi in Gaya - PRIME MINISTER MODI IN GAYA

PM Narendra Modi in Gaya: آج وزیر اعظم نریندر مودی کا گیا میں انتخابی جلسہ کو خطاب کرنے کا پروگرام ہے۔ یہاں گاندھی میدان میں انتخابی جلسہ میں شامل ہونے آنے والوں کی طرف سے ہندو راشٹر بنانے کی مانگ کے نعرے لگانے کے ساتھ متھرا کاشی میں بھی مندر بنانے کے مطالبہ کا نعرہ لگایا جا رہا ہے۔

Prime Minister Modi Rally in Gaya, Demand to Create Hindu Rashtra
Prime Minister Modi Rally in Gaya, Demand to Create Hindu Rashtra

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 16, 2024, 12:09 PM IST

وزیراعظم مودی کی گیا میں ریلی، ہندو راشٹر بنانے کا مطالبہ

گیا:گیا میں آج وزیر اعظم نریندر مودی انتخابی جلسہ کو خطاب کر رہے ہیں۔ وہ گیا کے گاندھی میدان سے گیا پارلیمانی حلقہ اور اورنگ آباد پارلیمانی حلقہ نوادہ پارلیمانی حلقوں کے امیدواروں کے حق میں ووٹ مانگیں گے۔ گاندھی میدان میں کارکنان اور رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ 10 بجے سے پروگرام شروع ہوچکا ہے۔ تاہم ابھی گاندھی میدان کا وہ حصہ جو انتخابی جلسہ کے لیے منتخب کیا گیا ہے اس کا نصف حصہ ہی بھر سکا ہے۔ اسٹیج پر گیا پارلیمانی حلقہ کے امیدوار اور سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی، مرکزی وزیر پشوپتی پارس اور ریاستی وزیر سنتوش کمار سومن، نائب وزیر اعلیٰ وجے سنہا سمیت کئی رہنماؤں کی آمد ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بہار دورہ کے موقع پر تیجسوی کے وزیراعظم مودی سے سوالات - Lok Sabha Election 2024

اس دوران گاندھی میدان میں بی جے پی کارکنان ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر پہنچے ہیں، جس پر لکھا ہے، 'ہندو راشٹر کی گھوشنا کب ہوگی؟ ' جو ہندو ادھیکار کی بات کرے گا وہی دیش پر راج کرے گا، متھرا کاشی ابھی باقی جیسے کئی نعرے لگائے جارہے ہیں۔ اس دوران بی جے پی کے ایک حمایتی سنتوش چھوٹے نے کہا کہ ملک میں ہندو اکثریت میں ہے لیکن وہ پوری طرح سے اپنے آپ کو ہندو ہونے کو محفوظ نہیں سمجھتا ہے۔ ہندو راشٹر بنانا ہوگا اور اگر حکومت بنی تو وزیر اعظم نریندر مودی کا اگلا ہدف ہندو راشٹر کا اعلان کرنا ہے۔

اُنہوں نے پوچھے جانے پر کہ ہندو راشٹر يا متنازع نعروں اور بیانات سے ووٹ پولرائز کرنا مقصد ہے۔ تو اُنہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے ہم اپنے حق اور مذہب کی بات کرتے ہیں۔ اگر ہندو راشٹر بھی بنے گا تو یہاں سبھی مذہب کے لوگوں کے حقوق کی ادائیگی ہوگی۔ اقلیتوں کے سب سے زیادہ کام مودی کے دور اقتدار میں ہوئے ہیں۔ واضح ہو کہ گیا کے اس انتخابی جلسہ میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی شرکت نہیں ہو رہی ہے۔ گیا سے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی امیدوار ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details