ممبئی: مہاراشٹر کے ممبئی کے پکھموڑیہ اسٹریٹ میں واقع حاجی اسماعیل حاجی حبیب مسافر خانہ مسجد کے تنازع مزید گہرا ہو گیا ہے۔ مسجد کے تنازع پر سیاست بھی تیز ہوگئی ہے۔
غور طلب ہے کہ اس مسجد کی تاریخ کافی پرانی ہے۔ صد سالہ مسجد کو لے کر اس وقت تنازع شروع ہو جب مقامی ادارے کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا۔ یہ وہی مسجد ہے جس کو لیکر مقامی کنسٹرکشن کمپنی ایس بی یوٹی نے خرید لیا۔
مسجد وقف کی ہے لیکن اس کی خرید و فروخت ہو گئی۔ مسجد انتظامیہ اور مکین نے اس کے لیے قانونی لڑائی لڑنے کی ٹھانی ہے۔ خود ساختہ مذہبی اور سیاسی رہنماؤں کا یہاں تانتا بندھ گیا ہے لیکن کسی نے فی الوقت کوئی ساتھ نہیں دیا۔