گریٹر نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے بیٹا 2 تھانہ علاقے میں ایک تاجر کے منشی سے ایک کروڑ 7 لاکھ 49 ہزار روپے لوٹنے کی سنسنی خیز واردات پیش آئی۔پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔اس معاملے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش جاری ہے۔
یہ سارا معاملہ ہے
معلومات کے مطابق دادری کے رہائشی تاجر گوپال کا چنی اور آٹے کا ہول سیل کاروبار ہے۔ گوپال کا منشی کیتن رانا ہے۔ کیتن پیوالی جارچا گریٹر نوئیڈا کا رہنے والا ہے۔ کیتن رانا بائیک سے تاجر گوپال کو 1 کروڑ 7 لاکھ روپے دینے جا رہا تھا۔ اسی دوران تھانہ بیٹا 2 کے علاقے میں پہنچ کر اس نے ڈکیتی کی فرضی کہانی رچائی۔ اس نے بیوپاری تک پہنچنے سے پہلے اپنے ماما گڈو کو اس کی اطلاع دی۔ اس کے بعد تمام ملزمان نے مل کر ایک کروڑ 7 لاکھ 49 ہزار روپے ایک گڑھے میں دفن کر دیے۔ اس کے بعد پولیس کو ڈکیتی کی غلط اطلاع دی گئی۔ جس کے بعد محکمہ پولیس میں ہلچل مچ گئی۔