اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیر اعظم مودی کا آج گجرات دورہ

PM Modi on Gujart visit وزیر اعظم نریندر مودی آج گجرات کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے اور مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

PM Modi In Gujarat
PM Modi In Gujarat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2024, 10:27 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آج گجرات کے دورے پر ہوں گے اور مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے اور ریاست میں ہزاروں کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آج یعنی 22 فروری کو صبح تقریباً 10:45 بجے، احمد آباد میں وزیر اعظم گجرات کوآپریٹو ملک مارکیٹنگ فیڈریشن (جی سی ایم ایم ایف) کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریباً 12:45 بجے، وزیر اعظم مہسانہ پہنچیں گے اور والیناتھ مہادیو مندر میں پوجا اور درشن کریں گے۔ تقریباً 1 بجے وزیر اعظم تربھ، مہسانہ میں ایک عوامی تقریب میں شرکت کریں گے جہاں وہ 8,350 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اورقوم کو وقف کریں گے۔

وزیر اعظم گجرات کوآپریٹو ملک مارکیٹنگ فیڈریشن (جی سی ایم ایم ایف) کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کریں گے۔ جی سی ایم ایم ایف کی گولڈن جوبلی تقریب نریندر مودی اسٹیڈیم، موٹیرا، احمد آباد میں منعقد ہوگی جس میں 1.25 لاکھ سے زیادہ کسانوں کی شرکت متوقع ہے۔جی سی ایم ایم ایف کوآپریٹیو کی لچک، ان کے کاروباری جذبے اور کسانوں کے مضبوط عزم کا ثبوت ہے، جس نے امول کو دنیا کے مضبوط ترین ڈیری برانڈز میں سے ایک بنا دیا ہے۔

گجرات کے مہسانہ اور نوساری میں وزیراعظم دو عوامی تقریبات کے دوران پورے گجرات میں سڑک، ریل، توانائی، صحت، انٹرنیٹ کنکٹی وٹی، دیہی ترقی، پانی کی سپلائی، سیاحت، پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور قبائلی ترقی جیسے اہم شعبوں کا احاطہ کرنے والے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

تربھ، مہسانہ میں عوامی تقریب میں، وزیر اعظم بھارت نیٹ فیز-II - گجرات فائبر گرڈ نیٹ ورک لمیٹڈ سمیت اہم پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے، جو 8000 سے زیادہ گرام پنچایتوں کو تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کریں گے۔ان میں مہسانہ اور بناسکانٹھا کے اضلاع میں ریل لائن کو دوگنا کرنے، گیج کی تبدیلی، نئی براڈ گیج لائن کے متعدد پروجیکٹ؛ کھیڑا، گاندھی نگر،احمد آباد، اورمہسانہ میں متعدد سڑک کے منصوبے؛گاندھی نگر میں گجرات بائیو ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی مرکزی تعلیمی عمارت؛ بناسکانٹھا میں پانی کی فراہمی کے متعدد پروجیکٹ شامل ہیں۔

پروگرام کے دوران وزیر اعظم آنند ضلع میں نئے ضلعی سطح کے اسپتال اور آیورویدک اسپتال سمیت کئی اہم پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ان میں بناسکانٹھا کے امباجی علاقے میں رنچھاڈیا مہادیو مندر اور جھیل کی ترقی، گاندھی نگر، احمد آباد، بناسکانٹھا، اور مہسانہ میں متعدد سڑک کے منصوبے؛ ایئر فورس اسٹیشن، ڈیسا کا رن وے، احمد آباد میں انسانی اور حیاتیاتی سائنس گیلری، گفٹ سٹی میں گجرات بائیو ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر(جی بی آر سی)کی نئی عمارت، گاندھی نگر، احمد آباد اور بناس کانٹھا میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے متعدد پروجیکٹس شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں: نیا ہندوستان ترقی کے ساتھ وراثت کے منتر کو بھی اپنا رہا ہے، مودی

پروگرام کے دوران وزیر اعظم بھڑوچ-داہیج تک رسائی کنٹرول ایکسپریس وے کی تعمیر، ودودرا میں ایس ایس جی اسپتال میں متعدد منصوبے، ودودرا میں علاقائی سائنس مرکز، سورت، ودودرا اور پنچ محل میں ریلوے گیج کی تبدیلی کے منصوبے، بھڑوچ، نوساری اور سورت میں متعدد سڑک کے منصوبے؛ ولساڈ میں پانی کی فراہمی کی کئی اسکیمیں، اسکول اور ہاسٹل کی عمارت اور نرمدا ضلع میں دیگرپروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وزیراعظم سورت میونسپل کارپوریشن، سورت اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ڈریم سٹی کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details