نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کے پیش نظر، اسد الدین اویسی نے جمعرات کی شام ایم آئی ایم امیدوار طاہر حسین کی حمایت میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ انہوں نے طاہر حسین کے بارے میں کہا کہ ایک شخص 5 سال سے جیل میں ہے اور مجھے یقین ہے کہ عدالت انصاف کرے گی۔ میری آپ سے بھی گزارش ہے، آپ کو طاہر حسین کو انصاف ملنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ طاہر حسین جیل میں ہیں کیونکہ انہوں نے ان تمام قوتوں کے منصوبے ناکام بنائے۔ طاہر حسین آگے آئے اور اپنی جان اور اپنے خاندان کی پرواہ کیے بغیر خود کو پیش کیا۔ یہ الیکشن تین چار دن میں ختم ہو جائیں گے لیکن ان لوگوں کو کامیاب نہ ہونے دیں جو آپ کو تباہ وبرباد کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔
کیجریوال نے جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلایا: اویسی نے مزید کہا، اس پارٹی کو ووٹ نہ دیں جو اپنی ہی پارٹی کے ایک رکن کے جیل جانے کے بعد اپنا دامن علاحدہ کر لئے۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ کیجریوال بھی جیل جاچکے ہیں۔ کورونا کے دور میں اروند کیجریوال کی حکومت نے تبلیغی جماعت کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ مرکز کا نام بھی کورونا لسٹ میں الگ سے دیا گیا۔ کیجریوال ہی تھے جنہوں نے ہمارے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کیا۔
اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی بھی دہلی انتخابات کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ 23 جنوری کی شام کو اویسی سب سے پہلے شاہین باغ کے 40 فٹ روڈ پر چلے اور اس کے بعد انہوں نے جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران اروند کیجریوال اور امانت اللہ خان ان کے نشانے پر تھے۔ اس کے علاوہ جب اویسی طاہر حسین کی حمایت میں تقریر پہنچے تو کانگریس اوع عام آدمی پارٹی پر سخت تنقید کی۔