مظفر نگر: ریست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے کھالاپار علاقہ کا ہےجہاں قصبہ چڑتھاول کا رہائشی نسیم ولد نثار اور منتظر ولد دلشاد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر میرٹھ روڈ پر واقع ڈاکٹر نثار سے دوائی لینے کے لیے نکلے تھے۔ کھالا پار میں پہنچتے ہی میونسپل کے کوڑا کچرا ڈالنے والے ٹرک نے بائیک سوار نوجوانوں کو ٹکر مار کر کچل دیا۔
مظفر نگر میں نوجوان کی موت کے بعد ہنگامہ (etv bharat) اس دوران نثار نام کے ایک شخص کی موقع پر ہی دردناک موت ہو گئی جبکہ منتظر نام کا دوسرا شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا۔زخمی شخص کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
کھالا پار کے باشندوں کا الزام ہے کہ بنا نمبر پلیٹ کے کوڑا کچرہ اٹھانے کی گاڑیاں چل رہی ہیں۔حادثے بھی ہو رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ میونسپل کارپوریشن کی کچڑا ڑھانے والی گاڑی کے ڈرائیور شراب کے نشے میں تھا اور اس نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی۔مظاہرین نے سڑک حادثے میں ہلاک والے شخص کے رشتہ داروں کو معاوضہ اور سرکاری نوکری کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:مظفرنگر میں کچا گھرمنہدم،ایک ہی خاندان کے 7 افراد زخمی
میونسپل چیئرمین نے مقامی باشندوں اور سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کے رشتہ داروں کو یقین دہائی کراتے ہوئے کہا کہ اگلی بورڈ کی میٹنگ میں متوفی کے رشتہ داروں کو 20 لاکھ روپے اور میونسپل میں عارضی نوکری دینے کی تجویزی رکھی جائے گی اور ہم اپنی تجویز کو منظور کرانے کی کوشش کریں گے ۔